کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو آدمی زمین میں ڈالنے کے بیج اور ہل چلانے والے جانور پر خرچ کرتا ہو تو کیا وہ زمینی پیداوار کی زکوٰۃ دے گا؟
حدیث نمبر: 10375
١٠٣٧٥ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن حبيب المعلم قال: كان عطاء يقول في (الزرع) (١) (إذا) (أعطى) (٢) (صاحبه) (٣) (أجر) (٤) الحصادين والذين (يدورون) (٥): هل (عليه) (فيما) (٦) أعطاهم صدقة؟ قال: لا إنما الصدقة فيما ⦗٢٣٠⦘ حصل [في (يدك) (٧)] (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن معلم فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء فرمایا کرتے تھے کہ : کھیتی کا مالک جب بیچ ڈالنے والے اور کھیتی کا دیگر کام کرنے والوں کو اجرت دیتا ہے تو کیا اس اجرت پر بھی زکوٰۃ آئے گی ؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ نہیں، زکوٰۃ تو اس پر ہے جو تیرے ہاتھ میں باقی بچا ہے (منافع بچا ہے) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10375
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10375، ترقيم محمد عوامة 10191)
حدیث نمبر: 10376
١٠٣٧٦ - حدثنا وكيع عن أبي عوانة عن أبي بشر عن عمرو بن هرم عن جابر ابن زيد عن ابن عمر وابن عباس (في الرجل) (١) ينفق على ثمرته فقال أحدهما: يزكيها وقال الآخر: يرفع النفقة ويزكي ما بقي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ : جو آدمی اپنے پھلوں پر خرچ کرتا ہے اس پر بھی زکوٰۃ ہے ؟ تو ایک نے ارشاد فرمایا کہ زکوٰۃ ہے۔ دوسرے نے ارشاد فرمایا کہ جو خرچ کیا ہے اسکو الگ کرے گا اور باقی پر زکوٰۃ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10376
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10376، ترقيم محمد عوامة 10192)
حدیث نمبر: 10377
١٠٣٧٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن عبد الملك عن عطاء قال: ارفع (البذر) (١) والنفقة وزك ما بقي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بیج اور جو خرچ کیا ہے اسکو الگ کرلو اور باقی پر زکوٰۃ ادا کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10377
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10377، ترقيم محمد عوامة 10193)