حدیث نمبر: 10324
١٠٣٢٤ - حدثنا وكيع عن سعيد بن عبد العزيز عن (سليمان) (١) بن موسى عن أبي (سيارة) (٢) (المتعي) (٣) قال: قلت: يا رسول اللَّه إن لي (نحلا) (٤)، قال: " (أدينّ) (٥) العشر" (٦) قلت: يا رسول اللَّه (احمها) (٧) لي، قال: "فحماها لي" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سیارۃ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ میرے پاس شہد کی مکھیاں ہیں (شہید ہے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس پر عشر ادا کرو۔ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول تو وہ آپ مجھ سے وصول فرما لیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصول فرما لیا۔
حدیث نمبر: 10325
١٠٣٢٥ - حدثنا عباد بن عوام عن يحيى بن سعيد عن (عمرو) (١) بن شعيب أن أمير الطائف كتب إلى عمر بن الخطاب أن أهل العسل منعونا ما كانوا يعطون من كان قبلنا، قال: فكتب إليه أن أعطوك ما كانوا يعطون رسول اللَّه (ﷺ) (٢)، فاحم لهم ⦗٢١٦⦘ وإلا فلا تحمها لهم، قال: وزعم عمرو بن شعيب أنهم كانوا يعطون من كل عشر قرب قربة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب کو امیر طائف نے خط لکھا کہ شہد والوں نے ہم سے روک لیا ہے جو وہ ہم سے پہلے والوں کو دیا کرتے تھے، حضرت عمر نے ان کو لکھا کہ اگر تو وہ اتنا ہی ادا کریں جتنا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ادا کرتے تھے تو ان سے وصول کرلو وگرنہ نہ وصول کرو، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت عمروبن شعیب کا گمان یہ تھا کہ وہ ہر دس مشکیزوں پہ ایک مشکیزہ دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 10326
١٠٣٢٦ - حدثنا ابن المبارك عن عطاء الخراساني عن (عمر) (١) قال: في العسل عشر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ شہد میں عشر ہے۔
حدیث نمبر: 10327
١٠٣٢٧ - حدثنا صفوان بن عيسى عن الحارث بن عبد الرحمن عن منير بن عبد اللَّه عن أبيه عن (سعد) (١) بن أبي (ذباب) (٢) أنه قدم على قومه فقال: لهم في العسل زكاة، فإنه لا خير في مال لا يزكى قال: قالوا (٣): (فكم) (٤) ترى؟ قلت: العشر (قال) (٥): فأخذ منهم العشر فقدم به على عمر (وأخبره بما فيه) (٦) قال: فأخذه عمر وجعله في صدقات المسلمين (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابو ذباب اپنی قوم کے پاس تشریف لائے اور ان سے فرمایا : شہد میں زکوٰۃ ہے اور اس مال میں کوئی خیر نہیں جس کی زکوٰۃ نہ ادا کی گئی ہو۔ راوی کہتے ہیں کہ قوم والوں نے عرض کیا کہ کتنا ہے ؟ آپ نے فرمایا عشر۔ پھر آپ نے ان سے عشر وصول فرمایا اور وہ لے کر حضرت عمر کی خدمت میں پہنچے اور ان کو اس کے بارے میں بتایا، حضرت عمر نے وہ وصول شدہ عشر ان سے لے کر مسلمانوں کے زکوٰۃ (میں جمع شدہ میں) رکھ لیا۔
حدیث نمبر: 10328
١٠٣٢٨ - حدثنا وكيع عن (ابن أبي ذئب) (١) عن الزهري قال: في العسل العشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری ارشاد فرماتے ہیں کہ شہد میں عشر ہے۔