حدیث نمبر: 10272
١٠٢٧٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن عمرو بن يحيى (ابن) (١) عمارة (أن) (٢) أباه يحيى بن عمارة (أخبره) (٣) أن أبا سعيد (كان) (٤) يقول: قال (٥) (رسول) (٦) اللَّه ﷺ: "ليس فيما دون خمسة أوسق صدقة" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عمارہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو سعید نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ : پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ (وسق ساٹھ صاع کے ایک پیمانے کا نام ہے اور ایک صاع پانچ رطل ایک ثلث کا ہوتا ہے) ۔
حدیث نمبر: 10273
١٠٢٧٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إسماعيل بن أمية عن محمد بن يحيى بن حبان عن يحيى بن عمارة عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس في أقل من خمسة (أوسق) (١) (حب ولا تمر) (٢) (٣) صدقة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : کھجور میں پانچ وسق سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے اور کھیتی کے دانوں پر بھی پانچ وسق سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10274
١٠٢٧٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن يحيى عن أبيه عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " [ليس (مما) (١) دون خمسة أوساق صدقة] (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ ”(وسق ساٹھ صاع کے ایک پیمانے کا نام ہے اور ایک صاع پانچ رطل ایک ثلث کا ہوتا ہے) “۔
حدیث نمبر: 10275
١٠٢٧٥ - [حدثنا أبو خالد عن أشعث عن أيوب عن أبي قلابة.
مولانا محمد اویس سرور
جابر ارشاد فرماتے ہیں کہ : پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10276
١٠٢٧٦ - وعن أبي الزبير عن جابر (قالا) (١): ليس فيما دون خمسة أوساق صدقة] (٢) (٣).
حدیث نمبر: 10277
١٠٢٧٧ - حدثنا حفص عن جعفر عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا بلغ الطعام خمسة أوسق ففيه الصدقة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کھانے کی مقدار پانچ وسق تک پہنچ جائے تب اس پر زکوٰۃ ہے۔
حدیث نمبر: 10278
١٠٢٧٨ - حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن سالم عن الشعبي قال: ليس فيما دون خمسة أوساق صدقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی ارشاد فرماتے ہیں کہ : پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10279
١٠٢٧٩ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
یونس اور حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ (طعام میں) زکوٰۃ نہیں ہے یہاں تک کہ وہ تین سو صاع تک پہنچ جائے۔
حدیث نمبر: 10280
١٠٢٨٠ - وعن يونس عن الحسن (قالا) (١): لا (تجب) (٢) الصدقة حتى (تبلغ) (٣) ثلاثمائة صاع.
حدیث نمبر: 10281
١٠٢٨١ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عبد الكريم عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي (ﷺ) (١) قال: "ليس في أقل من خمسة أوسق (شيء) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔