کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض کی رائے یہ ہے کہ چالیس بکریوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10238
١٠٢٣٨ - حدثنا (حفص) (١) عن ليث عن نافع عن ابن عمر أن عمر كان إذا بعث المصدق بعث معه (بكتاب) (٢) فيه: ليس في أقل من أربعين شاة شيء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب زکوٰۃ وصول کرنے والے کو روانہ فرماتے تو ساتھ لکھی ہوئی کتاب (جس میں زکوٰۃ کے احکام تھے) بھی بھیجتے، جس میں لکھا تھا کہ چالیس سے کم بکریوں پہ زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10239
١٠٢٣٩ - حدثنا عبد الرحيم عن زكريا عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: إن لم يكن لك إلا تسع وثلاثون شاة فليس فيها صدقة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب آپ کے پاس صرف انتالیس بکریاں موجود ہوں تو ان پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10240
١٠٢٤٠ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عبد (الكريم) (١) عن عمرو بن شعيب عن أبيه (٢) عن جده عن النبي ﷺ قال: "ليس في أقل من أربعين (٣) شيء" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ چالیس بکریوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10241
١٠٢٤١ - حدثنا يعلى بن عبيد عن يحيى بن سعيد قال: كان (في) (١) الكتاب الذي كتب عمر بن عبد العريز (حين) (٢) بعثهم يصدقون: لا صدقة في الغنم حتى تبلغ أربعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز جب زکوٰۃ وصول کرنے والوں کو بھیجتے تو آپ کے پاس ایک کتاب تھی (جس میں احکام زکوٰۃ تحریر تھے) وہ دے دیتے (اس میں تحریر تھا) کہ بکریوں پر تب تک زکوٰۃ نہیں ہے جب تک کہ وہ چالیس نہ ہوجائیں۔
حدیث نمبر: 10242
١٠٢٤٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: ليس (فيما) (١) دون أربعين من (الشاء) (٢) صدقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری ارشاد فرماتے ہیں کہ چالیس بکریوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔