کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ’’جو حضرات فرماتے ہیں کہ تیس گائیں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے اس کا بیان‘‘
حدیث نمبر: 10203
١٠٢٠٣ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا (زيد) (١) بن حباب عن معاوية بن صالح عن العلاء بن الحارث عن مكحول قال: ليس فيما دون الثلاثين من البقر شيء] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ تیس سے کم گائیوں پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10204
١٠٢٠٤ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) [قال: (ثنا) (٢) ابن جريج عن سليمان بن موسى] (٣) قال: ليس فيما دون الثلاثين بقرة شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ تیس گائے سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10205
١٠٢٠٥ - حدثنا عبد الرحيم عن (زكريا) (١) عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: (ليس (فيها) (٢) شيء) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (تیس سے کم پر) کچھ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10206
١٠٢٠٦ - حدثنا (معاوية) (١) بن هشام عن سفيان عن ابن أبي ليلى عن عمرو ابن مرة عن أبي (البختري) (٢) عن أبي سعيد الخدري قال: ليس فيما دون الثلاثين من البقر شيء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ تیس گائیوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔