کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ دو سو سے زائد جتنے بھی ہو جائیں اس حساب سے زکوٰۃ آئے گی اس کا بیان
حدیث نمبر: 10130
١٠١٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: ليس في أقل من مائتي درهم شيء فما زاد فبالحساب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ دو سو دراہم سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے اور جو اس پر زائد ہو اس پر اسی حساب سے زکوٰۃ آئے گی۔
حدیث نمبر: 10131
١٠١٣١ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن ابن سيرين عن (جابر) (١) الحذاء وكان عبدًا لبني مجاشع عن ابن عمر قال: (فما) (٢) زاد على المائتين فبالحساب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر الحذاء جو بنی مجاشع کے غلام تھے سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : دو سو سے زائد جتنے درھم ہوجائیں ان پر اسی حساب سے زکوٰۃ آئے گی۔
حدیث نمبر: 10132
١٠١٣٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: (ما) (١) زاد على المائتين (فبحساب) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ دو سو دراہم سے جتنے زائد ہوجائیں ان پر اسی حساب سے زکوٰۃ آئے گی۔
حدیث نمبر: 10133
١٠١٣٣ - حدثنا ابن مهدي عن وهيب عن يونس عن ابن سيرين قال: ما زاد فبالحساب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ : (دو سو سے زائد دراہم پر) اسی کے حساب سے زکوٰۃ آئے گی۔
حدیث نمبر: 10134
١٠١٣٤ - حدثنا ابن مهدي عن أبي (هلال) (١) عن (٢) قتادة عن عمر بن عبد العزيز قال (٣): ما زاد فبالحساب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ دو سو سے زائد پر اسی حساب سے زکوٰۃ آئے گی۔