کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: دو سو دراہم سے زائد جب چالیس ہو جائیں تو ان پر زکوٰۃ آئے گی
حدیث نمبر: 10125
١٠١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الأعلى) (١) عن داود عن الشعبي قال: كان لا يرى فيما زاد على المائتين (شيئًا) (٢) حتى يبلغ أربعين.
مولانا محمد اویس سرور
داؤد فرماتے ہیں کہ امام شعبی دو سو دراہم سے زائد پر کچھ بھی واجب نہیں سمجھتے تھے یہاں تک کہ وہ چالیس تک پہنچ جائے۔
حدیث نمبر: 10126
١٠١٢٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم عن الحسن قال: كتب عمر إلى أبي موسى (فيما) (١) زاد على المائتين ففي كل أربعين (درهم) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کو لکھا تھا کہ : دو سو دراہم سے زائد ہوجائیں تو پھر ہر چالیس دراہم پر ایک درھم (زکوٰۃ) ہے۔
حدیث نمبر: 10127
١٠١٢٧ - حدثنا ابن علية (عن يونس) (١) عن الحسن قال: ليس فيما زاد على المائتين (شيء) (٢) حتى (يكون) (٣) (أربعين) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ دو سو دراہم سے زائد پر کچھ نہیں آئے گا یہاں تک کہ وہ چالیس ہوجائیں۔
حدیث نمبر: 10128
١٠١٢٨ - [حدثنا ابن (مهدي) (١) عن سعيد بن زيد عن واصل مولى أبي عيينة عن مكحول قال: ليس فيما زاد على المائتين شيء حتى يبلغ أربعين درهمًا] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ دو سو دراہم سے زائد پر کچھ نہیں آئیگا یہاں تک کہ وہ زائد چالیس ہوجائیں۔
حدیث نمبر: 10129
١٠١٢٩ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج عن عطاء قال: حتى يبلغ أربعين درهمًا نيفًا على المائتين فهي حينئذ ستة (دراهم) (٢)، ثم لا شيء حتى (يبلغ) (٣) ثمانين ومائتي (درهم) (٤) فهي سبعة دراهم ثم كذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ یہاں تک کہ دو سو سے زائد چالیس درہم ہوجائیں تو پھر اس پر چھ درہم (زکوٰۃ) ہے پھر کچھ نہیں ہے یہاں تک کہ ان کی تعداد دو سو اسی ہوجائیں تو ان پر سات درھم (زکوٰۃ) ہیں، پھر اسی طرح حساب کرتے جائیں۔