حدیث نمبر: 10115
١٠١١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ (١): "لا (تكون) (٢) في الدراهم زكاة حتى (تبلغ) (٣) خمس (أواق) " (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے مرفوعا روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دراہم میں زکوٰۃ نہیں ہے یہاں تک کہ وہ پانچ اوقیہ (دو سو) ہوجائیں۔
حدیث نمبر: 10116
١٠١١٦ - حدثنا عبد الرحيم عن زكريا عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: إن لم (تكن) (١) لك إلا تسعة و (تسعين) (٢) ومائة فليس فيها) (٣) زكاة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں : جب تمہارے پاس ایک سو ننانوے درھم ہوں تو ان پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10117
١٠١١٧ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن أبي إسحاق) (١) عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: ليس في (أقل) (٢) من مائتي درهم زكاة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں : دو سو دراہم سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10118
١٠١١٨ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كل شيء دون المائتين نفقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ : دو سو سے کم میں ہر چیز نفقہ ہے۔
حدیث نمبر: 10119
١٠١١٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن عمرو بن يحيى ابن عمارة (أن أباه يحيى بن عمارة) (١) أخبره أنه سمع أبا سعيد (الخدري) (٢) يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس (فيما) (٣) دون خمس أواق صدقة". وكانت تقوم مائتي درهم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پانچ اوقیہ سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے اور پانچ اوقیہ دو سو درھم بنتے ہیں۔
حدیث نمبر: 10120
١٠١٢٠ - [حدثنا عبد الرحيم عن ابن سالم عن الشعبي أنه قال: ليس فيما دون (خمس) (١) أواق من فضة صدقة] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی ارشاد فرماتے ہیں کہ : پانچ اوقیہ چاندی سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10121
١٠١٢١ - حدثنا عبد الأعلى عن داود عن الشعبي قال: ليس في (السق) (١) ⦗١٥٨⦘ شيء (قال) (٢): و (٣) (السق) (٤) (مال) (٥) (لم) (٦) (يبلغ) (٧) مائتي درهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی ارشاد فرماتے ہیں کہ : شنق کچھ نہیں ہے (زکوٰۃ نہیں ہے) اور شنق وہ مال کہلاتا ہے جو دو سو درھم سے کم ہو۔
حدیث نمبر: 10122
١٠١٢٢ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عبد الكريم عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي ﷺ قال: "ليس في أقلّ من مائتي درهم شيء" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دو سو دراہم سے کم میں (زکوٰۃ) نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10123
١٠١٢٣ - [حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن أبي إسحاق عن عاصم عن علي عن النبي ﷺ قال: "ليس في أقل من مائتي درهم شيء] (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دو سو دراہم سے کم میں (زکوٰۃ) نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10124
١٠١٢٤ - حدثنا (يحيى) (١) بن آدم قال (حدثني) (٢) عمار (بن) (٣) (رزيق) (٤) ⦗١٥٩⦘ عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي عن النبي ﷺ (مثله) (٥) قال: "ليس (في) (٦) أقل من مائتي درهم شيء] (٧) " (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دو سو دراہم سے کم میں (زکوٰۃ) نہیں ہے۔