حدیث نمبر: 10105
١٠١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا بلغ المال مائتي درهم ففيه خمسة دراهم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب مال دو سو درھم تک پہنچ جائے تو اس پر پانچ درھم (زکوٰۃ) ہیں۔
حدیث نمبر: 10106
١٠١٠٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم عن الحسن قال: كتب عمر إلى أبي موسى أن خذ (ممن) (١) مر بك من تجار المسلمين من كل مائتي درهم خمسة دراهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کو لکھا تھا کہ : مسلمان تاجروں میں سے جو بھی تمہارے پاس سے گذرے تو اس کے دو سو دراھم میں سے پانچ درھم (زکوٰۃ) وصول کرلو۔
حدیث نمبر: 10107
١٠١٠٧ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن ابن سيرين عن (جابر) (١) الحذاء وكان عبدًا لبني مجاشع قال: قلت لابن عمر هل على العبد زكاة قال: أمسلم؟ قلت: نعم. قال: عليه في كل مائتي درهم خمسة دراهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ حضرت جابر بن الحذاء جو بنی مجاشع کے غلام تھے انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کیا غلام پر بھی زکوٰۃ ہے ؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا کہ کیا غلام مسلمان ہے ؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : ہر دو سو دراھم پر پانچ درھم (زکوٰۃ) ہے۔
حدیث نمبر: 10108
١٠١٠٨ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة قال: تحل عليه الزكاة من يوم ملك مائتي درهم ثم (يحول) (١) عليه الحول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ : مباح ہے تم پر زکوٰۃ اس دن جس دن تم دو سو دراہم کے مالک بن گئے، یہاں تک کہ پھر اس پر پورا سال گذر جائے۔
حدیث نمبر: 10109
١٠١٠٩ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في كل مائتي درهم خمسة دراهم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن ارشاد فرماتے ہیں : ہر دو سو دراہم پر پانچ درھم (زکوٰۃ) ہے۔
حدیث نمبر: 10110
١٠١١٠ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه رفعه قال: "إذا بلغت خمس أواق ففيها خمسة دراهم، وفي كل أربعين درهمًا درهم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے مرفوعا روایت فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب چاندی پانچ اوقیہ ہوجائے (دو سو درھم) تو اس پر پانچ درھم زکوٰۃ ہے اور ہر چالیس درھموں پہ ایک درھم ہے۔
حدیث نمبر: 10111
١٠١١١ - [حدثنا حماد بن مسعدة عن عوف عن الحسن قال: إذا كانت مائتي (درهم) (١) ففيها خمسة دراهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ : دو سو درھم ہوجائیں تو ان پر پانچ درھم (زکوٰۃ) ہیں۔
حدیث نمبر: 10112
١٠١١٢ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني ابن (حجير) (١) عن طاوس أنه كان يقول: في مائتي درهم خمسة دراهم] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ : جب دو سو درھم ہوجائیں تو ان پر پانچ درھم (زکوٰۃ) ہیں۔
حدیث نمبر: 10113
١٠١١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن أبي بكر أن عمر بن عبد العزيز قال: في المعادن من كل (مائتين) (١) (خمسة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز ارشاد فرماتے ہیں کہ : معادن میں ہر دو سو پر پانچ درھم (زکوٰۃ) ہیں۔
حدیث نمبر: 10114
١٠١١٤ - حدثنا محمد بن (١) (بكر) (٢) عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا بلغت مائتين ففيها خمسة دراهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ : جب دراہم دو سو تک پہنچ جائیں تو ان پر پانچ درھم (زکوٰۃ) ہیں۔