کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز سے پہلے افطاری کرلینا افضل ہے
حدیث نمبر: 10051
١٠٠٥١ - حدثنا حسين بن علي (عن) (١) زائدة عن حميد عن أنس أن النبي ﷺ كان لا يصلي حتى يفطر ولو بشربة من ماء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ا نس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطاری سے پہلے نماز نہ پڑھتے تھے، خواہ ایک گھونٹ پانی پر ہی افطار کرتے۔
حدیث نمبر: 10052
١٠٠٥٢ - حدثنا وكيع عن الحسن بن حكيم عن أمه عن أبي (برزة) (١) الأسلمي قال: كان يأمر أهله أن يفطروا قبل الصلاة على ما تيسر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو برزہ اسلمی اپنے گھر والوں کو حکم دیتے تھے کہ جہاں تک ہوسکے نماز سے پہلے افطار کرلیں۔
حدیث نمبر: 10053
١٠٠٥٣ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان الأسود لا يفطر (في رمضان) (١) حتى يصلي المغرب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود رمضان میں مغرب کی نماز سے پہلے افطار کرلیتے تھے۔
حدیث نمبر: 10054
١٠٠٥٤ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن حميد بن عبد الرحمن أن عمر وعثمان كانا يصليان المغرب إذا رأيا الليل (و) (١) كانا يفطران قبل أن يصليا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز پڑھا کرتے تھے، دونوں حضرات نماز سے پہلے افطاری کرلیا کرتے تھے۔