کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ساری زندگی بھی روزے رکھ لے تو رمضان کے روزے کی قضا نہیں ہوسکتی
حدیث نمبر: 10045
١٠٠٤٥ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) (حبيب) (٢) بن أبي ثابت عن ابن المطوس عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من أفطر يومًا من ⦗١٣١⦘ (رمضان) (٣) من غير رخصة لم يجزه صيام الدهر" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس آدمی نے بغیر مجبوری کے رمضان کا روزہ چھوڑ دیا ، ساری زندگی کا روزہ بھی اس کا بدل نہیں بن سکتا۔
حدیث نمبر: 10046
١٠٠٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن مغيرة (اليشكري) (١) عن (بلال) (٢) بن الحارث عن ابن (مسعود) (٣) قال: من أفطر يومًا من رمضان من غير رخصة لم يجزه صيام الدهر كله (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس آدمی نے بغیر مجبوری کے رمضان کا روزہ چھوڑ دیا ، ساری زندگی کا روزہ بھی اس کا بدل نہیں بن سکتا۔
حدیث نمبر: 10047
١٠٠٤٧ - حدثنا أبو معاوية عن (عمر) (١) بن يعلى (عن) (٢) عرفجة عن علي قال: من أفطر يومًا من رمضان متعمدًا لم يقضه أبدًا طول الدهر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس آدمی نے جان بوجھ کر رمضان کا روزہ چھوڑ دیا ، ساری زندگی کا روزہ بھی اس کی قضا نہیں بن سکتا۔