کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی شخص نے رمضان کا روزہ چھوڑ دیا تو اس کا کیا کفارہ ہے؟
حدیث نمبر: 10035
١٠٠٣٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن المطلب بن أبي وداعة عن سعيد بن المسيب قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: إني أفطرت يومًا من رمضان فقال له النبي ﷺ: "تصدق واستغفر اللَّه وصم يومًا مكانه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی پا ک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں نے رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دیا ہے، اب میرے لئے کیا حکم ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صدقہ کرو، اللہ سے معافی مانگو اور اس کے بدلے ایک دن کا روزہ رکھو۔
حدیث نمبر: 10036
١٠٠٣٦ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد الحذاء قال: قال لي عاصم: سألت جابر بن زيد ما بلغك فيمن أفطر يومًا من رمضان ما عليه؟ قال: ليصم يومًا مكانه ويصنع مع ذلك معروفًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی رمضان کا روزہ چھوڑدے تو اس کے لئے کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کے بدلے ایک روزہ رکھے اور اس کے ساتھ کوئی اور نیکی کا کام بھی کرے۔
حدیث نمبر: 10037
١٠٠٣٧ - حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس کے بدلے ایک دن کی قضا کرے۔
حدیث نمبر: 10038
١٠٠٣٨ - (و) (١) عن (ابن) (٢) أبي خالد عن الشعبي (قالا) (٣): يقضي يومًا مكانه.
حدیث نمبر: 10039
١٠٠٣٩ - [حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: عليه يومًا مكانه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس کے بدلے ایک دن کی قضا کرے۔
حدیث نمبر: 10040
١٠٠٤٠ - حدثنا عبدة عن سعيد (عن) (١) يعلى بن حكيم عن سعيد بن جبير في رجل أفطر يومًا من رمضان متعمدًا [قال: يستغفر اللَّه من ذلك ويتوب إليه ويقضي يومًا مكانه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر اس شخص کے بارے میں جس نے رمضان کا روزہ جان بوجھ کر چھوڑ دیا فرماتے ہیں کہ وہ اللہ سے معافی مانگے، توبہ کرے اور اس کے بدلے ایک دن کی قضا کرے۔
حدیث نمبر: 10041
١٠٠٤١ - حدثنا وكيع عن جرير عن يعلى (عن) (١) سعيد مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 10042
١٠٠٤٢ - حدثنا عبدة عن عاصم قال: أرسل أبو قلابة إلى سعيد بن المسيب (في) (١) رجل (يفطر) (٢) يومًا من رمضان (متعمدًا) (٣)] (٤) فقال سعيد: يصوم مكان كل يوم (أفطر) (٥) شهرًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے حضرت سعید بن مسیب کی طرف آدمی بھیج کر اس سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے جان بوجھ کر رمضان کا روزہ چھوڑ دیاتو وہ کیا کرے ؟ حضرت سعید نے فرمایا کہ وہ ہر دن کے بدلے ایک مہینے کی قضا کرے۔
حدیث نمبر: 10043
١٠٠٤٣ - حدثنا وكيع عن هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب في رجل يفطر يومًا من رمضان متعمدًا قال: يصوم شهرًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے جان بوجھ کر رمضان کا روزہ چھوڑ دیا تو ایک مہینہ روزے رکھے گا۔
حدیث نمبر: 10044
١٠٠٤٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: عليه صوم ثلاثة آلاف يوم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر تین ہزار دنوں کا روزہ واجب ہے۔