حدیث نمبر: 10028
١٠٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا سفيان عن الزهري عن أبي عبيد مولى (ابن) (١) أزهر قال: شهدت العيد مع عمر بن الخطاب فبدأ بالصلاة قبل الخطبة وقال: إن النبي ﷺ نهى عن صوم هذين اليومين: "أما يوم الفطر فيوم فطركم من صيامكم، وأما يوم الأضحى فكلوا (فيه) (٢) من لحم نسككم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبید مولی ابن ازہر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کے ساتھ عید کی نماز پڑھی۔ آپ نے نماز سے پہلے خطبہ دیا اور اس میں فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دو دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ عید الفطر کا دن تو تمہارے افطار کا دن ہے اور عید الاضحی کے دن اپنی قربانیوں کا گوشت کھاؤ۔
حدیث نمبر: 10029
١٠٠٢٩ - حدثنا ابن نمير وأبو أسامة عن (سعد بن سعيد) (١) قال: أخبرتني عمرة بنت عبد الرحمن عن عائشة قالت: نهى رسول اللَّه ﷺ عن صوم يوم الفطر و (يوم) (٢) الأضحى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کو روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 10030
١٠٠٣٠ - حدثنا يحيى بن يعلى عن عبد الملك (بن) (١) عمير عن (قزعة) (٢) عن أبي سعيد أن النبي ﷺ نهى عن صوم يوم الفطر ويوم الأضحى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کو روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 10031
١٠٠٣١ - حدثنا وكيع عن موسى بن عُلي عن أبيه عن عقبة بن عامر قال: ⦗١٢٨⦘ قال رسول اللَّه ﷺ: "يوم عرفة ويوم الأضحى وأيام التشريق أيام أكل وشرب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یوم عرفہ، یوم الاضحی اور ایام تشریق کھانے پینے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 10032
١٠٠٣٢ - حدثنا وكيع عن ابن (عون) (١) عن زياد بن جبير قال: جاء رجل إلى ابن عمر فسأله عن رجل نذر (أن) (٢) يصوم يومًا فوافق ذلك فطرًا أو أضحى قال: أمر اللَّه تعالى بوفاء النذر ونهى رسول اللَّه ﷺ عن صيام هذا اليوم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن جبیر کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور اس نے ان سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے ایک دن عید الفطر کو یا عیدا لاضحی کو روزہ رکھنے کی منت مانی تو وہ کیا کرے ؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے نذر پوری کرنے کا حکم دیا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 10033
١٠٠٣٣ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن موسى بن عبيدة عن نافع عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن صوم (يوم) (١) (الفطر ويوم) (٢) الأضحى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کو روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 10034
١٠٠٣٤ - حدثنا ابن نمير ويزيد بن هارون (قالا) (١): أخبرنا محمد بن إسحاق عن يعقوب بن عتبة عن سليمان بن يسار عن أبي سعيد الخدري قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن صيام (يوم) (٢) الفطر ويوم النحر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کو روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔