حدیث نمبر: 10008
١٠٠٠٨ - حدثنا الثقفي عن حميد عن أنس أن رسول اللَّه ﷺ كان (يصوم) (١) من الشهر حتى نقول: ما يفطر ويفطر حتى (نقول) (٢) ما يصوم منه شيئًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مہینے میں اس طرح مسلسل روزہ رکھتے کہ ہم محسوس کرتے کہ آپ روزہ نہیں چھوڑیں گے اور کیھی آپ اس طرح روزہ رکھنا چھوڑتے کہ ہمیں محسوس ہوتا کہ آپ روزہ نہیں رکھیں گے۔
حدیث نمبر: 10009
١٠٠٠٩ - حدثنا (ابن) (١) نمير قال: حدثنا عثمان بن حكيم قال: سألت سعيد ابن جبير عن صيام رجب فقال: سمعت ابن عباس يقول: كان رسول اللَّه (ﷺ يصوم) (٢) حتى نقول لا يفطر (ويفطر) (٣) حتى نقول لا يصوم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے رجب کے روزوں کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کو فرماتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح مسلسل روزہ رکھتے تو ہم محسوس کرتے کہ آپ روزہ نہیں چھوڑیں گے اور کبھی آپ اس طرح روزے چھوڑتے کہ ہمیں محسوس ہوتا کہ آپ روزہ نہیں رکھیں گے۔
حدیث نمبر: 10010
١٠٠١٠ - حدثنا عبدة عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن زرارة بن أوفى عن (سعد) (١) بن هشام عن عائشة قالت: لا أعلم (٢) رسول اللَّه ﷺ (صام) (٣) شهرًا قط كاملًا إلا رمضان (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے علم کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوائے رمضان کے اور کسی مہینے میں سارا مہینہ روزے نہیں رکھے۔
حدیث نمبر: 10011
١٠٠١١ - حدثنا وكيع عن كهمس عن عبد اللَّه بن شقيق عن عائشة قال: سألتها عن صيام النبي ﷺ فقالت: ما علمته صام شهرًا حتى يفطر فيه إلا رمضان، ولا أفطره حتى يصوم منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزوں کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ میرے علم کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوائے رمضان کے اور کسی مہینے میں سارا مہینہ روزے نہیں رکھے۔