حدیث نمبر: 10004
١٠٠٠٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن أبي (زهرة) (١) قال: كان النبي ﷺ إذا صام ثم أفطر قال: "اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زہرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یہ فرماتے : اے اللہ ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر افطار کیا۔ حضرت ربیع بن خثیم افطاری کے وقت کہا کرتے تھے : تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے توفیق دی تو میں نے روزہ رکھا اور اس نے مجھے رزق دیا اور میں نے افطار کیا۔
حدیث نمبر: 10005
١٠٠٠٥ - قال وكان الربيع بن (خثيم) (١) يقول: الحمد للَّه الذي أعانني فصمت ورزقني فأفطرت.
حدیث نمبر: 10006
١٠٠٠٦ - حدثنا وكيع عن هشام عن يحيى بن أبي (كثير) (١) عن أنس قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا أفطر عند أهل بيت قال: " (أفطر) (٢) عندكم الصائمون وأكل طعامكم الأبرار ونزلت عليكم الملائكة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی گھر والوں کے ساتھ روزہ افطار کرتے تو یہ کلمات فرماتے : تمہارے پاس روزہ دار روزہ افطار کریں، تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں اور تم پر فرشتے نازل ہوں۔