کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: نیروز کے روزے کا بیان
حدیث نمبر: 9999
٩٩٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن سعيد عن الحسن أنه سئل عن صوم النيروز، فكرهه وقال: (يعظمونه) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے نیروز کے روزے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے اسے مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ کیا تم اس کی تعظیم کرتے ہو ؟ (نیروز اہل فارس کے نزدیک سال کے پہلے دن کی عید ہوا کرتی تھی۔ نیز میلادی سال کے مطابق وہ اکیس مارچ کو خوشی کا دن مناتے تھے۔ )
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9999
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9999، ترقيم محمد عوامة 9832)
حدیث نمبر: 10000
١٠٠٠٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام قال: سئل الحسن عن صوم يوم النيروز فقال: ما لكم و (للنيروز) (١)؟ ولا (تلتفتوا) (٢) (إليه) (٣)، فإنما هو للعجم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے نیروز کے روزے کے بارے میں سوال کیا گا تو آپ نے فرمایا کہ تمہیں نیروز کے دن سے کیا واسطہ ؟ تم اس کا خیال نہ کرو یہ تو عجمیوں کے لئے ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 10000
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10000، ترقيم محمد عوامة 9833)