حدیث نمبر: 9987
٩٩٨٧ - حدثنا أبو بكر قا (ل) (١) حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد العزيز بن عمر قال: حدثني من لا أتهم عن عبادة بن الصامت قال: كانت رسول اللَّه (ﷺ) (٢) ⦗١١٤⦘ إذا رأى الهلال قال: "اللَّه أكبر اللَّه أكبر الحمد للَّه الحمد للَّه (و) (٣) لا حول ولا قوة إلا باللَّه اللهم اني أسألك خير (هذا) (٤) الشهر وأعوذ بك من شر القدر ومن شر يوم الحشر" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب چاند کو دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے : اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ گناہ سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللہ کی طرف سے ہے۔ اے اللہ ! میں تجھ سے اس مہینے کی خیر کا سوال کرتا ہوں، میں تجھ سے تقدیر کے شر اور قیامت کے دن کی مصیبت سے پناہ مانگتا ہوں۔
حدیث نمبر: 9988
٩٩٨٨ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة قال: انصرفت مع سعيد بن المسيب من المسجد (فقلنا: هذا) (١) الهلال يا أبا محمد، (فلما انصرف) (٢) قال: "آمنت بالذي خلقك فسواك فعدلك"، ثم التفت إليَّ فقال: وإن رسول اللَّه ﷺ إذا رأى الهلال قال: هكذا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعیدبن مسیب کے ساتھ مسجد سے باہر آیا توہم نے کہا کہ اے ابو محمد ! وہ دیکھیں چاند ! جب انہوں نے چاند دیکھا تو کہا : میں اس رب پر ایمان لایا جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے برابر کیا اور تیری جسامت کو متوازی بنایا۔ پھر میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاند دیکھ کر یہی کلمات کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9989
٩٩٨٩ - حدثنا وكيع عن زكريا عن أبي إسحاق عن عبيد بن عمرو عن علي قال: إذا رأى أحدكم الهلال فلا يرفع به (رأسه) (١) إنما يكفي من أحدكم أن يقول: ربي وربك اللَّه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی چاند دیکھے تو اپنا سر نہ اٹھائے، تمہارے لے اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 9990
٩٩٩٠ - [حدثنا فضيل بن عياض عن منصور عن إبراهيم قال: إذا رأيت الهلال فقل ربي وربك اللَّه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم چاند دیکھو تو کہو کہ میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 9991
٩٩٩١ - حدثنا شريك عن أبي (إسحاق) (١) أن عليًا كان يقول إذا رأى الهلال: ⦗١١٥⦘ اللهم (إنا نسألك) (٢) نصره وخيره (وبركته) (٣) (و) (٤) فتحه ونوره، (ونعوذ) (٥) بك من شره وشر ما بعده (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب چاند دیکھتے تو یہ کلمات کہا کرتے تھے : اے اللہ ! ہمیں مدد، خیر، برکت، فتح اور نور عطا فرما۔ ہم اس چاند کے شر سے اور اس کے بعد آنے والی چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔
حدیث نمبر: 9992
٩٩٩٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن رجل من النخع عن أبي مسعود (البدري) (١) قال: (لأن أخر) (٢) من هذا القصر (أحب) (٣) إليَّ من أن أفعل كما يفعلون إذا رأى أحدكم الهلال (كأنما) (٤) يرى ربه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسعود بدری فرماتے ہیں کہ میں اس محل سے منہ کے بل گر جاؤں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں ان لوگوں کی طرح کا عقیدہ رکھوں جو یہ کہتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی چاند کو دیکھے تو یہ خیال کرے کہ وہ اپنے رب کو دیکھ رہا ہے۔
حدیث نمبر: 9993
٩٩٩٣ - حدثنا (حسين) (١) بن علي قال: سألت هشام بن حسان أي شيء كان الحسن يقول إذا رأى الهلال؟ قال: كان يقول: اللهم اجعله شهر بركة ونور وأجر ومعافاة، اللهم إنك قاسم بين عبادك فيه خيرًا فاقسم لنا فيه (من خير) (٢) (ما) (٣) (قسمت) (٤) فيه بين عبادك الصالحين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ہشام بن حسان سے سوال کیا کہ حضرت حسن چاند دیکھ کر کون سی دعا پڑھا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ یہ کہتے تھے : اے اللہ ! اس مہینے کو برکت، نور، اجر اور معافی کا ذریعہ بنا دے۔ اے اللہ ! تو اپنے بندوں کے درمیان خیر کو تقسیم کرتا ہے۔ تو خیر کو ہمارے درمیان اس طرح تقسیم کردے جیسے تو اپنے نیک بندوں کے درمیان تقسیم کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 9994
٩٩٩٤ - (حدثنا) حسين بن علي قال: سألت ابن جريج فذكر عن عطاء أن رجلًا أهل هلالًا من (١) الأرض قال: فسمع قائلًا يقول: اللهم أهله علينا بالأمن و (الإيمان) (٢) والسلامة و (ا) (٣) لإسلام والهدى والمغفرة والتوفيق لما ترضى والحفظ (مما) (٤) تسخط، ربي وربك اللَّه قال: فلم (يزل) (٥) (يلقنهن) (٦) (حتى) (٧) (حفظتهن) (٨) وما (أرى) (٩) (أحدًا) (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ایک آدمی کو دیکھا کہ جب ایک ویرانے میں اسے چاند نظر آیا تو اس نے یہ کلمات کہے : اے اللہ ! اس چاند کو ہم پر امن وایمان، سلامتی وسلام، ہدایت و مغفرت اور ایسی توفیق کے ساتھ طلوع فرما جس سے تو راضی ہو، ان کاموں سے حفاظت عطا فرما جو تیری ناراضگی کا سبب ہوں۔ میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔ حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ مسلسل یہ کلمات کہتا رہا یہاں تک کہ میں نے انہیں زبانی یاد کرلیا۔ میں نے کسی کو یہ کلمات کہتے نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 9995
٩٩٩٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يعجبهم إذا رأى الرجل الهلال أن يقول: ربي وربك اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کو یہ بات بہت پسند آتی جب وہ کسی آدمی کو چاند دیکھ کر یہ کلمات کہتے دیکھتے : میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 9996
٩٩٩٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن ابن أبي (نجيح) (١) عن مجاهد قال: (كان) (٢) يكره الإشارة عند رؤية الهلال ورفع الصوت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد چانددیکھ کر آواز بلند کرنے اور اشارہ کرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 9997
٩٩٩٧ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا سعيد عن قتادة: أن النبي ﷺ كان إذا رأى هلالا قال: "هلال خير ورشد، هلال خير ورشد، آمنت بالذي خلقك ⦗١١٧⦘ (ثلاثًا) (٢)، الحمد للَّه الذي أذهب بشهر كذا وكذا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب چاند دیکھا تو تین مرتبہ یہ کلمات فرمائے : یہ خیر اور ہدایت کا چاند ہے، یہ خیر اور ہدایت کا چاند ہے، میں اس رب پر ایمان لایا جس نے تجھے پیدا کیا۔ پھر فرمایا تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو اس مہینے کو لے آیا۔
حدیث نمبر: 9998
٩٩٩٨ - حدثنا يعلى قال: حدثنا حجاج بن دينار عن منصور عن مجاهد عن ابن عباس أنه كره أن ينتصب للهلال، ولكن (يعرض) (١) ويقول: اللَّه أكبر والحمد للَّه الذي (أذهب) (٢) (بهلال) (٣) كذا وكذا وجاء بهلال كذا وكذا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ چاند کی طرف رخ کرکے کھڑا ہوا جائے، وہ چاند کی طرف پہلو کر کے کھڑے ہوتے اور فرماتے : تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو اس مہینے کو لے گیا اور اس مہینے کو لے آیا۔