حدیث نمبر: 9985
٩٩٨٥ - حدثنا حفص عن يحيى بن (سعيد) (١) عن أبي سلمة بن عبد الرحمن قال: قالت عائشة: إن كان ليكون علي الصوم من شهر رمضان فما (أقضيه) (٢) حتى (يأتي) (٣) شعبان (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مجھ پر رمضان کے روزوں کی قضا ہوتی تھی، میں یہ روزے شعبان میں رکھا کرتی تھی۔
حدیث نمبر: 9986
٩٩٨٦ - حدثنا (حسين) (١) بن علي عن زائدة عن (السدي) (٢) عن عبد اللَّه البهي عن عائشة قالت: ما كنت أقضي ما يبقى علي من رمضان في حياة رسول اللَّه ﷺ إلا في شعبان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ میں رمضان کے روزوں کی قضاء میں شعبان میں کیا کرتی تھی۔