کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر اعتکاف میں بیٹھی ہوئی خاتون کو حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9958
٩٩٥٨ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: إذا حاضت (المعتكفة) (١) ضربت في دارها سترًا فكانت فيه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر اعتکاف میں بیٹھی ہوئی عورت کو حیض آجائے تو وہ گھر میں ایک پردہ لگائے، اور اس میں ٹھہری رہے۔
حدیث نمبر: 9959
٩٩٥٩ - حدثنا ابن علية (عن) (١) خالد عن أبي قلابة قال: المعتكفة تضرب (بناءها) (٢) على باب (المسجد إذا حاضت) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اعتکاف میں بیٹھی ہوئی عورت کو اگر حیض آجائے تو مسجد کے دروازے پر خیمہ لگا کر ٹھہر جائے۔
حدیث نمبر: 9960
٩٩٦٠ - حدثنا ابن علية عن خالد الحذاء عن عكرمة أن بعض أزواج النبي ﷺ كانت مستحاضة وهي (عاكف) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک زوجہ حالت حیض میں اعتکاف میں بیٹھا کرتی تھیں۔