حدیث نمبر: 9907
٩٩٠٧ - حدثنا هشيم عن حجاج عن عطاء في المعتكف يشترط أن يعتكف بالنهار ويأتي أهله بالليل قال: ليس هذا باعتكاف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر معتکف شرط رکھے کہ وہ دن کے وقت اعتکاف کرے اور رات کو اپنے گھر والوں کے پاس آئے۔ تو یہ اعتکاف نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 9908
٩٩٠٨ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي عروبة عن قتادة أنه كان لا يرى بأسًا للمعتكف أن يشترط أن يتعشى في أهله ويتسحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ معتکف رات کا کھانا اور سحری اپنے گھر والوں کے ساتھ کھانے کی شرط لگائے۔
حدیث نمبر: 9909
٩٩٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: إن شاء اشترط أن يتعشى في أهله ولا يدخل ظله، ولكن يؤتى بعشائه في فناء داره.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ معتکف اگر چاہے تو رات کا کھانا اپنے گھر والوں کے ساتھ کھائے، وہ اپنے گھر کے سائے والی جگہ نہ جائے گا بلکہ اس کا کھانا گھر کے صحن میں لایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 9910
٩٩١٠ - حدثنا حفص عن ابن جريج (١) عن يعلي بن أمية أنه كان يقول لصاحبه: انطلق بنا إلى المسجد فنعتكف فيه ساعة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن امیہ اپنے ساتھی سے کہتے کہ چلو مسجد چلیں اور پھر وہاں تھوڑی دیر کا اعتکاف فرماتے ۔