حدیث نمبر: 9853
٩٨٥٣ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن داود عن أبي العالية أنه قال: في الوصال في الصيام قال اللَّه ﵎: ﴿ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ﴾، (وإذا) (١) جاء الليل فهو مفطر ثم إن شاء صام وإن شاء ترك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ صوم وصال کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا { ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّیَامَ إلَی اللَّیْلِ } پس اس آیت کی روشنی میں جب رات آئے تو اس کا روزہ پورا ہوگیا اب اگر وہ چاہے تو روزہ رکھ لے اور اگر چاہے تو نہ رکھے۔
حدیث نمبر: 9854
٩٨٥٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن (بكير) (١) بن عامر قال: كان ابن أبي (نعم) (٢) يواصل خمسة عشر يومًا حتى (نعوده) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی نعم نے پندرہ دن تک وصال کا روزہ رکھا۔ پھر ہم نے انہیں اس سے روک دیا۔
حدیث نمبر: 9855
٩٨٥٥ - حدثنا وكيع عن الأسود (بن) (١) شيبان (عن) (٢) أبي نوفل بن أبي عقرب قال: دخلت على ابن الزبير صبيحة خمسة عشر من الشهر وهو مواصل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نوفل بن ابی عقرب فرماتے ہیں کہ میں مہینے کی پندرہ تاریخ کو حضرت ابن زبیر کے پاس آیا وہ صوم وصال سے تھے۔