حدیث نمبر: 9841
٩٨٤١ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن حميد عن أنس قال: واصل النبي ﷺ فواصلنا فبلغ ذلك النبي ﷺ فقال: "لو أن الشهر مد لي لواصلت وصالًا يدع المتعمقون تعمقهم، إني لست مثلكم، إني أظل يطعمني ربي (ويسقيني) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال رکھنا شروع کیا۔ اس پر ہم نے بھی صوم وصال رکھنا شروع کردیا۔ جب اس بات کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ اگر میں ایک ماہ تک صوم وصال رکھنا چاہوں تو رکھ سکتا ہوں پھر شدت اختیار کرنے والے اپنی شدت کو چھوڑ دیں گے۔ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔
حدیث نمبر: 9842
٩٨٤٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: واصل النبي ﷺ فبلغ ذلك الناس فواصلوا فبلغ ذلك النبي ﷺ فنهاهم فقال: "إني لست مثلكم إني أظل عند ربي (فيطعمني) (١) ويسقيني" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال رکھا، یہ بات لوگوں کو معلوم ہوئی تو لوگوں نے بھی صوم وصال رکھنا شروع کردیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع ہوئی تو آپ نے لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کیا اور فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔
حدیث نمبر: 9843
٩٨٤٣ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ واصل في رمضان فواصل الناس فنهاهم فقيل له: إنك تواصل فقال: "إني لست مثلكم إني أُطْعَمُ وأسْقَى" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان میں صوم وصال رکھا تو لوگوں نے بھی صوم وصال رکھناشروع کردیا۔ آپ نے لوگوں کو منع فرمایا تو کسی نے کہا کہ آپ بھی توصومِ وصال رکھتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔
حدیث نمبر: 9844
٩٨٤٤ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن (بشر) (١) بن حرب عن أبي سعيد قال: سمعته يقول: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الوصال و (هذه) (٢) أختي تواصل ⦗٨٠⦘ وأنا أنهاها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا ہے۔ یہ میر ی بہن صوم وصال رکھتی ہے اور میں اسے منع کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 9845
٩٨٤٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الأعلى عن أبي عبد الرحمن عن علي أن النبي ﷺ واصل إلى السحر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سحری تک وصال کا روزہ رکھا۔
حدیث نمبر: 9846
٩٨٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الرحمن بن (عابس) (١) عن ابن أبي ليلى عن أصحاب النبي ﷺ قالوا: (إنما نهى) (٢) النبي ﷺ عن الوصال في (الصيام) (٣) والحجامة (للصائم) (٤) إبقاء على أصحابه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ کچھ صحابہ کرام سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا اور روزے کی حالت میں پچھنے لگوانے سے بھی منع فرمایا۔ آپ نے یہ ممانعت اپنے صحابہ پر شفقت کرتے ہوئے فرمائی۔
حدیث نمبر: 9847
٩٨٤٧ - حدثنا ابن علية عن خالد الحذاء عن أبي قلابة أن النبي ﷺ (نهاهم) (١) عن الوصال فقالوا: يا رسول اللَّه إنك تواصل فقال: "إني لست مثلكم إني أبيت يطعمني ربي ويسقيني (فإن أبيتم فمن السحر إلى السحر) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا۔ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ بھی تو صوم وصال رکھتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں رات گذارتا ہوں تو میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ اگر تم نے صوم وصال رکھنا ہی ہے تو سحری سے سحری تک رکھو۔
حدیث نمبر: 9848
٩٨٤٨ - [حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أن النبي ﷺ نهى عن الوصال في الصيام فقالوا: إنك تواصل فقال: "إني لست مثلكم اني أبيت يطعمني ربي ⦗٨١⦘ ويسقيني أو نحو هذا] (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا تو لوگوں نے کہا کہ آپ بھی تو صوم وصال رکھتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔
حدیث نمبر: 9849
٩٨٤٩ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن عجلان عن محمد بن قيس عن أبيه عن أبي هريرة قال: لا أواصل أبدًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں کبھی صوم وصال نہیں رکھوں گا۔
حدیث نمبر: 9850
٩٨٥٠ - حدثنا وكيع عن أبي (جناب) (١) عن إسماعيل بن رجاء عن النزال بن سبرة عن علي قال: لا وصال في (الصيام) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ روزے میں وصال نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 9851
٩٨٥١ - حدثنا ابن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن أبي زرعة عن أبي (هريرة) (١) قال: سمعته يقول: قال النبي ﷺ: "إياكم والوصال" -ثلاث مرات- فقالوا: إنك تواصل يا رسول اللَّه قال: " (لستم) (٢) في ذالكم مثلي إني أبيت يطعمني ربي ويسقيني فاكلفوا من الأعمال ما تطيقون" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا کہ صوم وصال سے بچو۔ لوگوں نے کہا کہ آپ بھی تو وصال کا روزہ رکھتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں اس طرح رات گذارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ تم ان اعمال کا خود کو مکلف بناؤ جن کی طاقت رکھتے ہو۔
حدیث نمبر: 9852
٩٨٥٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن (قتادة) (١) قال: قالت عائشة: (ثم أتموا الصيام إلى الليل) معناها على أنها كرهت الوصال (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّیَامَ إلَی اللَّیْلِ } کا معنی ہے کہ صوم وصال مکروہ ہے۔