کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی مسافر رمضان کے دن کے ابتدائی حصہ میں اپنے مقام پر واپس آجائے
حدیث نمبر: 9593
٩٥٩٣ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن (سيرين) (١) قال: قال عبد اللَّه: من أكل أول النهار فليأكل آخره (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جس نے دن کے شروع کے حصہ میں کھایا ہے وہ آخری حصہ میں بھی کھائے۔
حدیث نمبر: 9594
٩٥٩٤ - حدثنا محمد بن (أبي) (١) عدي عن أشعث عن الحسن قال في رجل قدم (في رمضان) (٢) أول النهار وقد أكل، قال: لا يأكل بقية يومه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جو ماہ رمضان میں دن کے ابتدائی حصہ میں مسافر تھا، اس نے کچھ کھایا اور پھر اپنے مقام پر پہنچ گیا، وہ باقی دن کچھ نہ کھائے۔
حدیث نمبر: 9595
٩٥٩٥ - [حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم في المسافر يقدم وقد كان أكل قال: لا يأكل بقية يومه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص سفر سے واپس پہنچا اور اس نے کچھ کھالیا تھا تو باقی دن کچھ نہ کھائے۔ عبد اللہ بن نمیر کی روایت میں ہے کہ وہ مشرکین کی مشابہت سے بچنے کے لئے کچھ نہ کھائے۔
حدیث نمبر: 9596
٩٥٩٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نميرقال: لا يأكل كراهية أن يتشبه بالمشركين إلى الليل.
حدیث نمبر: 9597
٩٥٩٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن حريث عن الشعبي قال: إذا دخل المسافر المصر لم يطعم شيئا (و) (١) إن كان أكل قبل أن يقدم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مسافر جب اپنے شہر میں پہنچ جائے تو کچھ نہ کھائے، خواہ وہ پہلے کچھ کھاچکا ہو۔