کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی عورت کو رمضان میں دن کے ابتدائی حصہ میں حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9589
٩٥٨٩ - حدثنا عبد اللَّه بن (المبارك) (١) عن ابن جريج عن عطاء في المرأة تحيض أول النهار في شهر رمضان فقال: تأكل وتشرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کو رمضان میں دن کے ابتدائی حصہ میں حیض آجائے تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا وہ کھانا پینا شروع کردے۔
حدیث نمبر: 9590
٩٥٩٠ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن في (امرأة) (١) حاضت بعد ما اصفرت الشمس في رمضان قال: تفطر قال: وإن أصبحت حائضًا فطهرت بعد طلوع الفجر قال: لا تأكل بقية يومها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عورت رمضان میں سورج کے زرد ہونے کے بعد حائضہ ہوئی تو اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔ اگر وہ حائضہ تھی، لیکن طلوع فجر کے بعدوہ پاک ہوگئی تو باقی دن کچھ نہ کھائے پئے۔
حدیث نمبر: 9591
٩٥٩١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر في المرأة تصبح صائمة أول النهار ثم تحيض قال: تأكل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت نے پاکی کی حالت میں روزے کے ساتھ دن شروع کیا، پھر اسے حیض آگیا تو وہ کھا سکتی ہے۔
حدیث نمبر: 9592
٩٥٩٢ - حدثنا [عبد اللَّه بن نمير عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم في الحائض تطهر فلا تأكل شيئا (كراهة) (١) أن تشبه المشركين إلى الليل] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر رمضان کے دن میں کوئی عورت پاک ہوجائے تو مشرکین کی مشابہت سے بچنے کے لئے رات تک کچھ نہ کھائے۔