حدیث نمبر: 9547
٩٥٤٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب قال: شهد عندي نفر من أهل البصرة (منهم) (١) الحسن بن أبي الحسن (البصري) (٢) (على) (٣) معقل بن (سنان) (٤) الأشجعي قال: مرّ عليّ رسول اللَّه ﷺ وأنا أحتجم في ثمان عشرة من رمضان فقال: "أفطر الحاجم والمحجوم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معقل بن سنان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ اٹھارہ رمضان کو میں پچھنے لگوارہا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گذرے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9548
٩٥٤٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) (٢) عاصم (الأحول) (٣) عن عبد اللَّه بن زيد وهو أبو قلابة عن أبي الأشعث الصنعاني عن أبي أسماء (الرحبي) (٤) عن شداد بن أوس قال: مررت مع رسول اللَّه ﷺ في ثمان عشرة خلت من رمضان فأبصر رجلًا احتجم فقال: رسول اللَّه ﷺ: "أفطر الحاجم والمحجوم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ میں رمضان کی اٹھارہ تاریخ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں ایک آدمی کے پاس سے گذرا جو پچھنے لگوا رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9549
٩٥٤٩ - حدثنا ابن فضيل عن داود بن أبي هند عن عبد اللَّه بن (زيد) (١) (عن أبي الأشعث) (٢) عن أبي أسماء الرحبي عن شداد بن أوس عن النبي (ﷺ) مثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 9550
٩٥٥٠ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة عمن حدثه عن شداد بن أوس قال: أتى (النبي) (١) (ﷺ) على رجل يحتجم بالبقيع وهو آخذ بيدي لثمان عشرة خلت من رمضان فقال: "أفطر الحاجم والمحجوم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ہاتھ پکڑے ہوئے رمضان کی اٹھارہ تاریخ کو جنۃ البقیع میں ایک ایسے آدمی کے پاس سے گذرے جو پچھنے لگوا رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9551
٩٥٥١ - حدثنا ابن علية عن ابن جريج عن مكحول قال: أخبرني رجل من ⦗٨⦘ الحي مصدق عن ثوبان أن رسول اللَّه ﷺ قال: "أفطر الحاجم والمحجوم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9552
٩٥٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) أيوب أبو العلاء عن قتادة عن شهر بن حوشب عن بلال قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أفطر الحاجم والمحجوم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بلال سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9553
٩٥٥٣ - [حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن يونس عن الحسن عن أبي هريرة (١) أن (النبي) (٢) ﷺ قال: "أفطر الحاجم والمحجوم] (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9554
٩٥٥٤ - [حدثنا ابن علية عن ابن جريج عن عطاء قال: قال أبو هريرة: أن النبي ﷺ قال: "أفطر الحاجم والمحجوم] (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9555
٩٥٥٥ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي عروبة عن مطر عن الحسن قال: قال (عليّ) (١): أفطر الحاجم والمحجوم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9556
٩٥٥٦ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن محمد قال: يكره للحاجم والمحجوم.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ روزہ میں پچھنے لگانا اور لگوانا مکروہ ہیں۔
حدیث نمبر: 9557
٩٥٥٧ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن حميد عن (بكر) (١) عن أبي العالية قال: دخلت على أبي موسى وهو أمير البصرة ممسيًا فوجدته يأكل تمرًا و (كامخًا) (٢) وقد احتجم فقلت له: ألا تحتجم بنهار؟ فقال: أتأرني أن أهريق دمي وأنا صائم؟ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عالیہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ جب بصرہ کے گورنر تھے، اس دوران شام کے وقت میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا ، وہ کھجور اور کوئی سالن کھا رہے تھے اور انہوں نے پچھنے لگوائے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ نے دن کو پچھنے کیوں نہیں لگوائے ؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا آپ مجھے حکم دیتے ہیں کہ میں روزہ کی حالت میں اپنا خون بہاؤں ؟
حدیث نمبر: 9558
٩٥٥٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي بشر عن طلق بن أبي حبيب قال: أفطر الحاجم والمحجوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلق بن حبیب فرماتے ہیں کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9559
٩٥٥٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق قال: لا يحتجم الصائم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ روزہ دار پچھنے نہ لگوائے۔
حدیث نمبر: 9560
٩٥٦٠ - حدثنا الحسن بن موسى عن شيبان (عن ليث) (١) عن عطاء عن عائشة قالت: أفطر الحاجم والمحجوم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9561
٩٥٦١ - حدثنا يحيى بن يعلى عن منصور عن مسلم عن مسروق قال: لا يحتجم الصائم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ روزہ دار پچھنے نہ لگوائے۔