حدیث نمبر: 9474
٩٤٧٤ - حدثنا حفص بن غياث عن العلاء بن المسيب عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ كان يصوم (يوم) (١) الاثنين والخميس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9475
٩٤٧٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن (عاصم) (١) عن المسيب عن حفصة أن رسول اللَّه ﷺ كان يصوم (يوم) (٢) الاثنين والخميس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9476
٩٤٧٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سليمان (العبسي) (١) عن مجاهد أن رسول اللَّه ﷺ كان يصوم (يوم) (٢) الاثنين والخميس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9477
٩٤٧٧ - [حدثنا عثمان بن (مطر) (١) عن ثابت البناني عن أبي عقبة قال: كان أبو هريرة يصوم الاثنين والخميس] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عقبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9478
٩٤٧٨ - حدثنا الثقفي عن برد عن مكحول أنه كان يصوم الاثنين والخميس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9479
٩٤٧٩ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن محمد قال: سألته عن صوم الاثنين والخميس (فقال) (١): (لا) (٢) أعلم به بأسا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد سے میں نے پیر اور جمعرات کے روزے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
حدیث نمبر: 9480
٩٤٨٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد أن عمر بن عبد العزيز كان يصوم الاثنين والخميس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9481
٩٤٨١ - (حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن مجاهد أنه كان يصوم الاثنين والخميس) (١) ثم كره ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔ پھر انہوں نے اسے مکروہ قراردیا۔
حدیث نمبر: 9482
٩٤٨٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن عمر بن الحكم بن ثوبان أن مولى قدامة حدثه أن (مولى أسامة حدثه أن) (٢) أسامة كان يخرج إلى مال له بوادي القرى فيصوم الاثنين والخميس فقلت له: ⦗٥٤٦⦘ لم تصوم الاثنين والخميس وأنت شيخ كبير؟ فقال: رأيت رسول اللَّه ﷺ يصومهما فقلت له: لم تصوم الاثنين والخميس؟ فقال: "إنهما يومان تعرض فيهما الأعمال" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مولی اسامہ کہتے ہیں کہ حضرت اسامہ مکہ میں اپنے مال ومویشی کے پاس جایا کرتے تھے۔ وہاں وہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ بوڑھے ہو کر پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان دو دنوں میں روزہ رکھتے دیکھا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ آپ پیر اور جمعرات کا روزہ کیوں رکھتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ اس دن اعمال اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 9483
٩٤٨٣ - حدثنا ابن فضيل عن يحيى بن سعيد عن محمد بن إبراهيم (قال) (١): كان أسامة بن زيد يصوم أيامًا من الجمعة يتابع بينهن فقيل له: أين أنت من الاثنين والخميس؟ قال: فكان يصومهما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسامہ بن زید ہفتے کے بہت سے دنوں میں روزہ رکھتے تھے اور مسلسل روزے رکھتے تھے ۔ ان سے کسی نے کہا کہ آپ پیر اور جمعرات کا روزہ کیوں نہیں رکھتے۔ اسکے بعد سے انہوں نے ان دو دنوں کا روزہ رکھنا بھی شروع کردیا۔
حدیث نمبر: 9484
٩٤٨٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن قيس عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه أنه كان يصوم الاثنين والخميس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9485
٩٤٨٥ - حدثنا أسباط بن محمد ويزيد بن هارون عن هشام عن عكرمة عن ابن عباس أنه سئل عن صوم (يوم) (١) الاثنين والخميس فقال: يكره أن (يوقت) (٢) يومًا يصومه إلا أن (يزيد) (٣) قال: ينصب يومًا إذا جاء ذلك اليوم صامه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پیر اور جمعرات کے روزے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ کسی دن کو روزے کے لئے مقرر کرنا مکروہ ہے۔ حضرت یزید کی روایت میں ہے کہ ایک دن مقرر کرے اور جب وہ دن آئے تو روزہ رکھے۔
حدیث نمبر: 9486
٩٤٨٦ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد (عن قتادة) (١) عن (خلاس) (٢) أن عليًا كان يصوم الاثنين والخميس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9487
٩٤٨٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (سليمان) (١) العبسي عن مجاهد أن (رسول اللَّه) (٢) ﷺ كان يصوم الاثنين والخميس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔