حدیث نمبر: 9261
٩٢٦١ - حدثنا أبو بكر ثنا (إسماعيل) (١) بن علية عن الجريري عن أبي الورد ابن ثمامة عن (اللجلاج) (٢) (قال) (٣): كنا نسافر مع عمر (﵁) (٤) ثلاثة أميال فيتجوز في الصلاة ويفطر (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لجلاج فرماتے ہیں کہ جب ہم حضرت عمر کے ساتھ سفر کرتے تو وہ تین میل کی مسافت کے بعد نماز کو مختصر کرتے اور روزہ چھوڑ دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 9262
٩٢٦٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة قال: سألت سعيد بن المسيب أقصر الصلاة (وأفطر) (١) إلى (ريم) (٢)؟ قال: نعم وهو (بريد) (٣) (من) (٤) المدينة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ کیا میں مقام ریم میں نماز میں قصر کروں اور روزہ چھوڑوں ؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ یہ جگہ مدینہ سے دو برید کے فاصلے پر ہے۔
حدیث نمبر: 9263
٩٢٦٣ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن (جريج) (١) قال: قال عطاء: الصيام في السفر مثل الصلاة تقصر إذا أفطرت وتصوم إذا وفيت الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سفر میں روزہ نماز کی طرح ہے۔ جب تم نماز میں قصر کرو گے تو روزہ بھی چھوڑ سکتے ہو۔
حدیث نمبر: 9264
٩٢٦٤ - حدثنا عمر بن أيوب عن جعفر بن برقان (قال) (١): سألت الزهري في ⦗٤٩٩⦘ كم (تقصر) (٢) الصلاة؟ قال: في السفر الممعن قال: قلت: وما (الإمعان) (٣) في نفسك؟ قال: يومين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا کہ کتنے سفر پر نماز میں قصر کیا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ تھکا دینے والے سفر پر۔ میں نے کہا کہ تھکا دینے والا سفر کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا دو دن کا سفر۔
حدیث نمبر: 9265
٩٢٦٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه قال: كنت مع حذيفة بالمدائن قال: (فاستأذنته) (١) في الرجوع إلى أهلي فقال: لا آذن لك إلا على أن تعزم أن لا تفطر حتى تدخل قال: وذلك في رمضان، قلت: وأنا أعزم على نفسي أن لا أفطر ولا أقصر حتى آتي أهلي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدائن میں تھا میں نے ان سے اپنے گھر واپس جانے کی اجازت مانگی تو انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں اس شرط پرا جازت دیتا ہوں کہ تم گھر پہنچے تک رمضان کا روزہ نہیں چھوڑو گے۔ میں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ گھر پہنچنے تک نہ رمضان کا روزہ چھوڑوں گا اور نہ نماز میں قصر کروں گا۔
حدیث نمبر: 9266
٩٢٦٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن مرثد أن أبا ميسرة (سافر) (١) [في رمضان فأ] (٢) فطر عند باب (الجسر) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مرثد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ نے رمضان میں سفر کیا اور پل کے دروازے کے پاس روزہ افطار کیا۔