حدیث نمبر: 9158
٩١٥٨ - حدثنا ابن علية عن عبد العزيز بن صهيب عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "تسحروا فإن (في) (١) السحور بركة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سحری کھاؤ کیونکہ سحری میں برکت ہے۔
حدیث نمبر: 9159
٩١٥٩ - (حدثنا) (١) وكيع وعلي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن أبي ⦗٤٧٣⦘ هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "تسحروا فإن في السحور بركة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سحری کھاؤ کیونکہ سحری میں برکت ہے۔
حدیث نمبر: 9160
٩١٦٠ - حدثنا وكيع عن (١) موسى بن علي عن أبيه عن أبي قيس مولى عمرو بن (العاص) (٢) عن عمرو بن (العاص) (٣) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "فصل" (٤) ما بين صيامكم وصيام أهل الكتاب أكلة السحر" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر و بن عاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے اور اہل کتاب کے روزوں میں فضیلت کے اعتبار سے سحری کھانے کا فرق ہے۔
حدیث نمبر: 9161
٩١٦١ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن شريك عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر (١) عن النبي ﷺ قال: "من أراد أن يصوم فليتسحر ولو بشيء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو روزہ رکھنا چاہے اسے سحری بھی کھانی چاہئے خواہ تھوڑی سی کھائے۔
حدیث نمبر: 9162
٩١٦٢ - حدثنا وكيع عن شعبة عن خالد عن عبد اللَّه بن الحارث عن رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: تسحروا ولو حسوة من ماء (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک صحابی فرماتے ہیں کہ سحری کھاؤ خواہ پانی کا ایک گھونٹ ہی کیوں نہ پیو۔
حدیث نمبر: 9163
٩١٦٣ - حدثنا أبو الأحوص عن عمران بن مسلم عن سويد بن غفلة قال: ⦗٤٧٤⦘ كانت ترجى (بركة) (١) السحور.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ سحری کی برکت کی امید کی جاتی تھی۔
حدیث نمبر: 9164
٩١٦٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن حفصة (قال: قالت) (١): تسحروا ولو بشربة من ماء فإنها قد ذكرت فيه دعوة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ سحری کھاؤ خواہ پانی کا ایک گھونٹ ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اس میں دعوت کا ذکر کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 9165
٩١٦٥ - حدثنا مطلب بن زياد عن ابن أبي ليلى عن عطية عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "تسحروا فإن في السحور بركة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سحری کھاؤ کیونکہ سحری میں برکت ہے۔
حدیث نمبر: 9166
٩١٦٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن مجاهد) (١) عن مورق العجلي عن أبي الدرداء قال: إن من أخلاق النبيين (الإبلاغ) (٢) في السحور (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالدرداء فرماتے ہیں کہ انبیائ کی سنتوں میں سے ایک سحری کھانے میں مبالغہ کرنا بھی ہے۔
حدیث نمبر: 9167
٩١٦٧ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني معاوية بن صالح قال: حدثني (يوسف) (١) بن سيف (العنسي) (٢) عن الحارث بن زياد عن أبي (رهم) (٣) السماعي أنه سمع عرباض بن سارية يقول: دعانا رسول اللَّه ﷺ في شهر رمضان إلى السحور ⦗٤٧٥⦘ فقال: " (هلموا إلى) (٤) الغداء المبارك" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عرباض بن ساریہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رمضان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سحری کے لئے بلایا اور فرمایا کہ آؤ بابرکت کھانا کھالو۔