حدیث نمبر: 9149
٩١٤٩ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن حميد عن أنس أن أبا طلحة كان (يكثر) (١) الصوم على عهد رسول اللَّه ﷺ وكان لا (يفطر) (٢) بعده إلا من وجع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں کثرت سے روزے رکھا کرتے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد بدوں کسی بیماری کے روزہ نہیں چھوڑتے تھے۔
حدیث نمبر: 9150
٩١٥٠ - حدثنا عبد الوهاب عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يكاد يفطر في الحضر إلا أن يمرض (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حضر میں صرف بیماری کی حالت میں روزہ چھوڑا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9151
٩١٥١ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن (قرة) (١) عن (سعد) (٢) بن إبراهيم قال: كان ممن يكثر الصوم ابن عمر وعائشة وسعيد بن المسيب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت سعید بن مسیب کثرت سے روزے رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9152
٩١٥٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن عمر سرد الصوم قبل موته بسنتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی وفات سے پہلے دو سال تک مسلسل روزے رکھے ہیں۔
حدیث نمبر: 9153
٩١٥٣ - حدثنا ابن مبارك عن موسى بن عبيدة عن (جمهان) (١) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لكل شيء زكاة وزكاةُ (الجسد) (٢) الصومُ" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہرچیز کی ایک پاکیزگی ہوا کرتی ہے اور جسم کی پاکیزگی روزہ میں ہے۔