حدیث نمبر: 9122
٩١٢٢ - حدثنا وكيع عن أبي العميس عن عمرو بن مرة عن أبي صالح الحنفي عن أخيه (طليق) (١) بن قيس قال: قال أبو ذر: إذا صمت فتحفظ ما استطعت، (وكان) (٢) طليق إذا كان يوم صومه دخل فلم يخرج إلا لصلاة. (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلیق بن قیس کہتے ہیں کہ ایک دن میں حضرت ابو ذر کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم روزہ رکھو تو جہاں تک ہوسکے روزے کی حفاظت کرو۔ ابو صالح حنفی کہتے ہیں کہ جب حضر ت طلیق روزہ رکھتے تو اپنے گھر چلے جاتے اور صرف نماز کے لئے باہر نکلا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9123
٩١٢٣ - (حدثنا) (١) أبو بكر بن عياش عن أبي حصين عن أبي صالح [عن أبي هريرة قال: (قال رسول اللَّه ﷺ) (٢): "إذا كان يوم صوم أحدكم فلا يرفث ولا يجهل فإن جهل عليه فليقل إني امرؤ صائم] (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس دن تم میں سے کسی کا روزہ ہو وہ نہ کوئی بےحیائی کی بات کرے نہ جہالت کی، اگر کوئی اس سے جہالت کی بات کرے تو اسے کہے کہ میں روزے سے ہوں۔
حدیث نمبر: 9124
٩١٢٤ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا كان يوم صوم أحدكم فلا يرفث ولا يجهل، فإن جَهل عليه أحد فليقل: إنى امرؤٌ صائم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس دن تم میں سے کسی کا روزہ ہو وہ نہ کوئی بےحیائی کی بات کرے نہ جہالت کی، اگر کوئی اس سے جہالت کی بات کرے تو اسے کہے کہ میں روزے سے ہوں۔
حدیث نمبر: 9125
٩١٢٥ - حدثنا محمد (بن) (١) (بكر) (٢) عن ابن جريج عن سليمان بن موسى ⦗٤٦٣⦘ قال: قال جابر: إذا صمت فليصم سمعك ويصرك ولسانك عن الكذب والمآثم، (ودع أذى الخادم) (٣)، وليكن عليك وقار وسكينة يوم صيامك، ولا تجعل يوم فطرك ويوم صيامك سواء (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو اس کے کانوں اور زبان کا جھوٹ اور گناہ سے بھی روزہ ہونا چاہئے۔ وہ خادم کو تکلیف دینے سے بچے۔ اور روزے کے دن اس پر وقار اور سکینت غالب رہے۔ وہ روزے کے دن اور روزے سے خالی دن کو ایک جیسا نہ بنائے۔
حدیث نمبر: 9126
٩١٢٦ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن مسلم عن أبي (المتوكل) (١) أن أبا هريرة وأصحابه كانوا إذا صاموا جلسوا في المسجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو متوکل فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ اور ان کے ساتھی جب روزہ رکھتے تھے تو مسجد میں بیٹھتے تھے۔
حدیث نمبر: 9127
٩١٢٧ - حدثنا حفص عن (مجالد) (١) عن الشعبي قال: قال عمر: ليس الصيام من الطعام والشراب وحده (ولكنه) (٢) من الكذب والباطل واللغو [والحلف (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ روزہ صرف کھانے اور پینے سے رکنے کا نام نہیں بلکہ روزہ تو جھوٹ، باطل اور جھوٹی قسم سے بھی بچنے کا نام ہے۔
حدیث نمبر: 9128
٩١٢٨ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر قال: سمعت ميمونًا (يقول) (١): إن أهون الصوم ترك الطعام والشراب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ سب سے آسان روزہ کھانے اور پینے کو چھوڑنا ہے۔
حدیث نمبر: 9129
٩١٢٩ - (حدثنا هشيم قال: أنا مجالد عن الشعبي عن علي (قال) (١): إن الصيام ليس من الطعام والشراب ولكن من الكذب والباطل واللغو) (٢)] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ روزہ صرف کھانے اور پینے سے رکنے کا نام نہیں بلکہ روزہ تو جھوٹ، باطل اور لغویات سے بھی بچنے کا نام ہے۔
حدیث نمبر: 9130
٩١٣٠ - حدثنا هشيم قال أنا (مجالد) (١) عن الشعبي عن مسروق أن عمر قال مثل ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق نے بھی حضرت عمر سے یونہی نقل کیا ہے۔
حدیث نمبر: 9131
٩١٣١ - حدثنا وكيع ومحمد بن بشر عن مسعر عن عمرو بن مرة عن أبي البختري أن امرأة كانت تصوم على عهد رسول اللَّه ﷺ في لسانها (١) (فقال) (٢): ما صامت، فتحفظت فقال رسول اللَّه ﷺ: " (قد) (٣) كادت"، ثم تحفظت فقال: "الآن" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک عورت روزہ رکھا کرتی تھی لیکن وہ اپنی زبان کی حفاظت نہ کرتی تھی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کا علم ہوا تو آپ نے فرمایا کہ اس کا روزہ نہیں ہوا۔ اس نے زبان کی حفاظت کرنا شروع کی تو آپ نے فرمایا کہ اب عنقریب اس کا روزہ درست ہوجائے گا۔ اس نے مزید حفاظت کی تو آپ نے فرمایا کہ اب اس کا روزہ ہوگیا۔
حدیث نمبر: 9132
٩١٣٢ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: خصلتان من حفظهما سلم له صومه: الغيبةُ والكذبُ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اس کا روزہ سلامت ہوگا جو ان دو خصلتوں سے اجتناب کرے ایک غیبت اور دوسری جھوٹ۔
حدیث نمبر: 9133
٩١٣٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يقولون (الكذب) (١) يفطر الصائم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فرمایا کرتے تھے کہ جھوٹ سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 9134
٩١٣٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن حفصة عن أبي العالية قال: الصائم في عبادة ما لم يغتب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عالیہ فرماتے ہیں کہ روزہ دار عبادت میں ہوتا ہے جب تک غیبت نہ کرے۔
حدیث نمبر: 9135
٩١٣٥ - حدثنا وكيع عن الربيع عن يزيد بن أبان عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما صام من ظل يأكل لحوم الناس" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص لوگوں کا گوشت کھاتا رہے اس کا روزہ نہیں ہوا۔