کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر کسی عورت کا حیض مخصوص دن رہتا ہو لیکن کبھی زیادہ ہوجائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9106
٩١٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا معتمر بن سليمان عن أبيه قال: سألت ابن سيرين عن المرأة تكون حيضتها أياما معلومة فتزيد على ذلك (فقال) (١): النساء أعلم بذلك قال (٢).
مولانا محمد اویس سرور
سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے سوال کیا کہ اگر کسی عورت کا حیض مخصوص دن رہتا ہو لیکن کبھی زیادہ ہوجائے تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ عورتیں اس معاملے کو زیادہ جانتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ سے اس بارے میں سوال کیا اور کہا کہ اگر عورت کا حیض مخصوص دنوں تک رہتا ہو اور اس سے پانچ دن زیادہ ہوجائیں تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ نماز پڑھے گی۔ میں نے کہا اگر چار دن زیادہ ہوجائیں ؟ انہوں نے کہا وہ نماز پڑھے گی۔ میں نے کہا اگر تین دن زیادہ ہوجائیں ؟ انہوں نے کہا کہ وہ نماز پڑھے گی۔ میں نے کہا اگر دو دن زیادہ ہوجائیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ حیض کے دن ہیں۔ میرے خیال میں یہ بات انہوں نے اپنی رائے سے کہی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 9106
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9106، ترقيم محمد عوامة 8956)
حدیث نمبر: 9107
٩١٠٧ - (و) (١) سألت قتادة (فقلت) (٢) المرأة تحيض الأيام المعلومة فتزيد على (ذلك) (٣) خمسة أيام؟ قال: تصلي، قلت: فأربعة أيام قال: (تصلي) (٤)، قلت: فثلاثة أيام قال: (تصلي) (٥)، قلت: فيومين قال: (ذاك) (٦) من (حيضتها) (٧) فرأيته قال برأيه.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 9107
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9107، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 9108
٩١٠٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا إبراهيم بن الزبرقان عن الشيباني عن موسى (بن) (١) أبي كثير عن طاوس قال: إذا زادت المرأة على (حيضتها) (٢) فلتغتسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر عورت کا حیض اس کی مقررہ مدت سے زیادہ ہوجائے تو وہ غسل کرکے نماز پڑھے۔ حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر عورت کا حیض مقررہ مدت سے زیادہ بھی ہوجائے تب بھی وہ پاکی کا غسل نہ کرے کیونکہ عورتوں کے ساتھ ایسا ہوتا رہتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 9108
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9108، ترقيم محمد عوامة 8957)
حدیث نمبر: 9109
٩١٠٩ - وقال حماد (في المرأة تجاوز) (١) أيام حيضتها قال: لا تغتسل فإن المرأة ربما فعلت ذلك.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 9109
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9109، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 9110
٩١١٠ - حدثنا حميد عن الحسن بن صالح عن أشعث عن الحسن عن عثمان بن أبي (العاص) (١) [قال: إذا رأت المرأة (الصفرة) (٢) في (غير أيام) (٣)] (٤) حيضتها قال: إذا (زادت) (٥) على أيام حيضتها يومًا أو يومين عدته من حيضتها، (فإن) (٦) زادت على يومين فهي مستحاضة إذا كانت تحيض ستة أيام فرأت الدم ثمانية أيام (عدته من حيضتها، فإن رأته أكثر من ثمانية أيام) (٧) فهي مستحاضة (٨). (واللَّه أعلم) (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ اگر عورت نے حیض کے دنوں کے علاوہ میں زرد پانی دیکھا تو اگر یہ اس کے حیض کے دنوں سے ایک یا دو دن زیادہ ہے تو وہ اسے اپنے حیض میں شمار کرے۔ اگر دو دن سے زیادہ ہوجائے تو استحاضہ شمار کرے۔ اگر چھ دن کا حیض ہو اور وہ آٹھ دن تک خون دیکھے تو اسے حیض شمار کرے اور اگر آٹھ دن سے زیادہ تک خون دیکھے تو اسے استحاضہ شمار کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 9110
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9110، ترقيم محمد عوامة 8958)