کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر ایک آدمی پر قمیص اور چادر ہو تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9102
٩١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (جرير) (١) عن منصور عن مجاهد قال: إن كان عليك قميص وملحفة فتوشح بالملحفة، وإن كان تبان وملحفة فالتفع بالملحفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کے پاس قمیص اور چادر ہو تو وہ چادر کو بائیں کندھے پر ڈالے اور دائیں کندھے کو ظاہر رکھے۔ اگر اس کے پاس چھوٹا پاجامہ اور چادر ہو تو چادر کو اوپر سے نیچے تک ڈال لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 9102
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9102، ترقيم محمد عوامة 8952)
حدیث نمبر: 9103
٩١٠٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن فضيل عن إبراهيم قال: إذا كان عليك قميص (دقيق) (١) وملحفة فتوشح بالملحفة، وإن كان قميص ضيق وملحفة (فالتفع) (٢) بالملحفة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر تمہارے اوپر پتلی قمیص اور چادر ہو چادر کو احرام کی طرح ڈال لو اور اگر تنگ قمیص اور چادر ہو تو چادر کو اوپر سے نیچے تک ڈال لو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 9103
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9103، ترقيم محمد عوامة 8953)