کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: چادر کو اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ چادر کا ایک کنارہ بائیں کندھے پر ہو اور دایاں کندھا ننگا ہو
حدیث نمبر: 9096
٩٠٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن (علية) (١) عن خالد قال: رأيت أبا قلابة عليه جبة وملحفة (٢) غسيلة وهو يصلي (مضطبعا) (٣) قد أخرج يده اليمنى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کو دیکھا کہ وہ اس طرح نماز پڑھ رہے تھے کہ ان پر ایک جبہ اور ایک دھلی ہوئی چادر تھی، انہوں نے بائیں کندھے کو ڈھانپا ہوا تھا اور دایاں کندھا ننگا تھا۔ انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ کو باہر نکالا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 9097
٩٠٩٧ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: قيل للحسن أنهم يقولون يكره أن يصلي الرجل (قد) (١) أخرج يده من عند نحره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آدمی کا اس حال میں نماز پڑھنا مکروہ ہے کہ وہ اپنا ہاتھ گردن کے پاس سے نکالے ! حسن نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنادین ان لوگوں کے حوالے کردیتا تو وہ اسے بندوں کے لئے مشکل بنادیتے۔
حدیث نمبر: 9098
٩٠٩٨ - وقال الحسن: لو وكل اللَّه دينه إلى هؤلاء (لضيقوا) (١) على عباده.
حدیث نمبر: 9099
٩٠٩٩ - حدثنا ابن علية عن (الجريري) (١) عن (حيان) (٢) بن عمير قال: كنت مع قيس بن عباد فرأى رجلًا يصلي قد أخرج يده من عند نحره فقال: اذهب إلى ذلك (فقل) (٣) له (تضع) (٤) (يدك) (٥) من مكان (يد) (٦) (المغلول) (٧) (فأتيته فقلت إن قيسًا يقول ضع يدك من مكان يد المغلول فوضعها) (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حیان بن عمیر کہتے ہیں کہ میں حضرت قیس بن عباد کے ساتھ تھا، انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جو ہاتھ کو گردن کے پاس سے نکال کر نماز پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ اس کے پاس جاؤ اور اسے کہو کہ ہتھکڑیاں لگے شخص کی طرح ہاتھ نہ رکھو۔ میں اس کے پاس گیا اور میں نے اس سے کہا کہ حضرت قیس کہہ رہے ہیں کہ ہتھکڑیاں لگے شخص کی طرح نماز نہ پڑھو۔ اس پر اس نے اپنا ہاتھ نیچے کرلیا۔
حدیث نمبر: 9100
٩١٠٠ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس قال: لقد رأيته (يصلي) (١) ضابعا برده من تحت عضده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن میسرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس کو اس حال میں نماز پڑھتے دیکھا کہ انہوں نے اپنی چادر کو اپنے کندھے کے نیچے سے نکال رکھا تھا۔
حدیث نمبر: 9101
٩١٠١ - حدثنا علي بن مسهر (عن الشيباني) (١) عن عكرمة قال: قال عمر: لا يضره لو ألتحف به حتى تخرج إحدى يديه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر آدمی چادر اوڑھ کر ایک ہاتھ اس کے نیچے سے نکال لے تو کوئی حرج کی بات نہیں۔