حدیث نمبر: 9063
٩٠٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن محمد قال: (كانوا) (١) يقولون في الذي يصلي بغير قراءة قولا شديدا أهاب أن أقوله.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ اسلاف بغیر قراءت کے نماز پڑھنے والے کے بارے میں ایک سخت بات کہا کرتے تھے جسے میں زبان پر نہیں لاسکتا۔
حدیث نمبر: 9064
٩٠٦٤ - حدثنا ابن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: إذا لم يقرأ الإمام ولا من خلفه أعادوا الصلاة كلهم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر امام نے اور اس کے مقتدیوں نے قراءت نہ کی تو وہ دوبارہ نماز پڑھیں گے۔
حدیث نمبر: 9065
٩٠٦٥ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن إبراهيم قال: لو صليت خلف رجل لا أعلم أنه (يقرأ) (١) أعدت صلاتي.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر میں کسی آدمی کے پیچھے نماز پڑھوں اور مجھے اس کی قراءت کا علم نہ ہو تو میں دوبارہ نماز پڑھوں گا۔