حدیث نمبر: 9051
٩٠٥١ - حدثنا يزيد بن هارون عن الربيع بن بدر عن أبيه عن جده عن أبي موسى أن النبي ﷺ قال: "الاثنان فما فوقهما جماعة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دو یا دو سے زیادہ آدمی جماعت ہیں۔
حدیث نمبر: 9052
٩٠٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام الدستوائي عن حماد عن إبراهيم قال: إذا صلى الرجل مع الرجل فهما جماعة (لهما) (١) التضعيف خمس (وعشرون) (٢) درجة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر دو آدمی مل کر نماز پڑھیں تو یہ جماعت ہے اور انہیں پچیس گنا زیادہ ثواب ملے گا۔
حدیث نمبر: 9053
٩٠٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن الحسن قال: الثلاثة جماعة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں جماعت تین آدمیوں سے مل کر بنتی ہے۔