حدیث نمبر: 9044
٩٠٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن ابن (أبي) (١) نجيح عن مجاهد قال: الشفق (٢): النهار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ شفق دن کے باقی ماندہ حصے کا نام ہے۔
حدیث نمبر: 9045
٩٠٤٥ - حدثنا كثير (بن) (١) هشام عن جعفر بن برقان قال: كتب إلينا عمر بن عبد العزيز صلوا المغرب حين (أفطر) (٢) الصائم، ثم ذكر في أن أناسًا يعجلون صلاة العشاء قبل أن يذهب بياض الأفق من المغرب، فلا تصلها حتى يذهب بياض الأفق من المغرب (ويغشاه) (٣) ظلمة (الليل) (٤) وما عجلت بعد ذهاب (بياض) (٥) الأفق [من المغرب فإنه أحسن وأصوب وأعلم أن من تمامها وإصابة وقتها ما ذكرت لك في كتابي هذا من ذهاب بياض الأفق] (٦) فإنه بقية من بقية النهار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ہماری طرف خط لکھا کہ مغرب کی نماز اس وقت ادا کرو جب روزہ دار روزہ افطار کرتا ہے۔ پھر فرمایا کہ میرے پاس بعض لوگ ایسے ہیں جو عشاء کی نماز کو افق کی سفیدی ختم ہونے سے پہلے پڑھ لیتے ہیں تم عشاء کی نماز اس وقت تک ادا نہ کرو جب تک مغرب کی جانب سے افق کی سفیدی ختم نہ ہوجائے اور جب تک رات کی تاریکی چھانہ جائے۔ تم مغرب کی جانب سے افق کی سفیدی ختم ہونے کے بعد جتنی دیر کرو اتنا ہی اچھا ہے۔ جان لو کہ نماز کا بہترین اور اصل وقت وہی ہے جو میں نے اپنے خط میں ذکر کیا یعنی افق کی سفیدی ختم ہونے کے بعد کا وقت، کیونکہ دن کے ختم ہونے کا اصل وقت یہی ہے۔
حدیث نمبر: 9046
٩٠٤٦ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن عبد اللَّه بن عثمان بن (خثيم) (١) عن ابن البيبة) (٢) قال: قال لي أبو هريرة: صل العشاء إذا ذهب الشفق وإدلام الليل ⦗٤٤٠⦘ ما بينك وبين ثلث الليل، وما عجلت بعد ذهاب بياض الأفق فهو أفضل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب شفق غائب ہوجائے اور رات چھا جائے تو اس کے بعد سے ایک تہائی رات سے پہلے پہلے عشاء کی نماز ادا کرو۔ تم افق سے سفیدی کے ختم ہونے کے بعد جتنی تاخیر کرو اتنا ہی اچھا ہے۔
حدیث نمبر: 9047
٩٠٤٧ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن حنظلة قال: كان طاوس يصلي العشاء قبل أن يغيب البياض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت طاوس شفق کی سفیدی غائب ہونے سے پہلے عشاء کی نماز پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9048
٩٠٤٨ - حدثنا يونس بن محمد (عن) (١) شريك عن خصيف عن عكرمة قال: الشفق ما بقي من النهار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ شفق دن کے باقی ماندہ حصے کا نام ہے۔