کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی کسی سے ملاقات کے لئے جائے اور وہ نماز پڑھ رہا ہو تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 9029
٩٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا قرة بن خالد السدوسي عن بكر ابن عبد اللَّه المزني أن عمر استأذن على عبد الرحمن بن عوف وهو يصلي في بيته ⦗٤٣٥⦘ فقال: له عمر أوجز (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن عبد اللہ مزنی کہتے ہیں کہ حضرت عمر ایک مرتبہ حضرت عبدا لرحمن بن عوف سے ان کے گھر ملاقات کے لئے گئے تو وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ حضرت عمر نے ان سے فرمایا کہ مختصر نماز پڑھو۔
حدیث نمبر: 9030
٩٠٣٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابن (جريج) (١) عن رجل عن مجاهد عن ابن عمر قال: إذا جلس إلى أحدكم رجل وهو يصلي فلينصرف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر دورانِ نماز کوئی آدمی تمہارے انتظار میں بیٹھا ہو تو سلام پھیر دو ۔
حدیث نمبر: 9031
٩٠٣١ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو (جناب) (١) (٢) يحيى بن أبي (حية) (٣) الكلبي عن أبي (الجويرية) (٤) الجرمي قال: جلسنا خلف ابن عباس وهو يصلي خلف المقام وعليه قطيفة (له) (٥) قال: فتكلمنا فلما سمع أصواتنا أنصرف (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جویریہ جرمی فرماتے ہیں مقام ابراہیم کے پیچھے ہم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے بیٹھے تھے، وہ نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے اپنی چادر اوڑھ رکھی تھی۔ اتنے میں ہم نے گفتگو شروع کی تو انہوں نے ہماری آواز سن کر سلام پھیر دیا۔