حدیث نمبر: 8984
٨٩٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق قال حدثني أبي قال: كانوا يخفون التشهد (ولا) (١) يجهرون به.
مولانا محمد اویس سرور
اسحاق فرماتے ہیں کہ اسلاف تشہد کو آہستہ آواز سے پڑھتے تھے اونچی آواز سے نہیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 8985
٨٩٨٥ - حدثنا ملازم بن عمرو عن عبد اللَّه بن يحيى بن أبي كثير (عن أبيه يحيى ابن أبي كثير) (١) قال: من جهر بالتشهد كان كمن جهر بالقراءة في غير موضعها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اونچی آواز سے تشہد پڑھی وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے آہستہ قراءت کرنے کی جگہ میں اونچی آواز سے قراءت کی۔