حدیث نمبر: 8977
٨٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن طلحة بن مصرف عن عبد الرحمن بن عوسجة عن البراء بن عازب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "زينوا القرآن بأصواتكم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قرآن مجید کوا پنی آوازوں سے خوبصورت بناؤ۔
حدیث نمبر: 8978
٨٩٧٨ - حدثنا (سفيان) (١) (بن) (٢) عيينة عن عمرو عن ابن أبي مليكة (عن) (٣) عبد اللَّه ابن (أبي) (٤) (نهيك) (٥) عن سعد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس منا من لم يتغن بالقرآن" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے (قرآن سے استغناء برتتے ہوئے) اسے خوبصورت آواز سے نہیں پڑھا۔
حدیث نمبر: 8979
٨٩٧٩ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا سعيد بن حسان المخزومي عن ابن أبي مليكة عن عبيد اللَّه بن أبي نهيك عن سعد بن أبي وقاص قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس منا من لم يتغن بالقرآن"] (١) (يعني) (٢) يستغني به (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے (قرآن سے استغناء برتتے ہوئے) اسے خوبصورت آواز سے نہیں پڑھا۔
حدیث نمبر: 8980
٨٩٨٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا (عبد اللَّه) (١) بن سعيد بن أبي هند قال: سمعت أبا سلمة بن عبد الرحمن يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما أذن اللَّه لشيء كإذنه لنبي يتغنى بالقرآن يجهر (بالقراءة) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ بن عبدا لرحمن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کسی شخص کی آواز کو اتنے دھیان سے نہیں سنتے جتنا کہ اس نبی کی آواز کو جو قرآن مجید خوبصورت اور بلند آواز سے پڑھتا ہے۔
حدیث نمبر: 8981
٨٩٨١ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي ﷺ بنحو حديث وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 8982
٨٩٨٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن عبد الكريم (١) أبي أمية عن طاوس قال: سئل رسول اللَّه ﷺ أي الناس أحسن قراءة قال: "الذي إذا (رأيته) (٢) يقرأ (رأيت) (٣) أنه يخشى اللَّه" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ سب سے اچھا قرآن پڑھنے والا کون ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ جسے تم قرآن پڑھتے ہوئے دیکھو تو تمہیں محسوس ہوجائے کہ وہ اللہ سے ڈر رہا ہے۔
حدیث نمبر: 8983
٨٩٨٣ - حدثنا وكيع (عن) (١) الأعمش قال: صليت خلف إبراهيم فما سمعته يمدد ولا يرجع ولا يحسن صوته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھی میں نے انہیں آواز کو کھینچتے ہوئے، دہراتے ہوئے اور بتکلف خوبصورت بناتے نہیں دیکھا۔