کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کے الفاظ اور طریقہ
حدیث نمبر: 8867
٨٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر (عن الحكم) (١) (عن) (٢) ابن أبي ليلى عن كعب بن عجرة قال: قلنا يا رسول اللَّه قد علمنا السلام عليك فكيف الصلاة عليك؟ قال: "قولوا اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما (صليت) (٣) على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد، وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب بن عجرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! ہم نے یہ تو سیکھ لیا کہ آپ پر سلام کیسے پڑھاجائے اور آپ پر درود کیسے بھیجاجائے، یہ ہمیں سکھا دیجئے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم یہ الفاظ کہو : اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔
حدیث نمبر: 8868
٨٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن كعب بن عجرة عن النبي ﷺ (بنحوه) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 8869
٨٨٦٩ - حدثنا خالد بن مخلد عن عبد اللَّه بن جعفر عن يزيد بن (الهاد) (١) عن عبد اللَّه (بن (خباب)) (٢) (٣) عن أبي سعيد الخدري قال: قلنا يا رسول اللَّه هذا السلام عليك قد عرفناه فكيف الصلاة؟ قال: "قولوا اللهم صل على محمد عبدك ورسولك كما صليت على إبراهيم (٤) وبارك على محمد كما باركت على (٥) إبراهيم" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! ہم نے آپ پر سلام پڑھنا تو سیکھ لیا اب آپ ہمیں درود پڑھنا بھی سکھا دیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ تم یہ کہو : اے اللہ ! اپنے بندے اور رسول حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے حضر ت ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی۔ اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر برکت نازل فرمائی۔
حدیث نمبر: 8870
٨٨٧٠ - حدثنا محمد بن بشر عن مجمع بن يحيى عن عثمان (١) بن موهب عن موسى بن طلحة عن أبيه قال: قلنا يا رسول اللَّه قد علمنا السلام عليك فكيف الصلاة؟ قال: "قولوا اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد، (وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہم نے آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو سیکھ لیا آپ ہمیں درود کا طریقہ بھی سکھا دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم یہ الفاظ کہو : اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔
حدیث نمبر: 8871
٨٨٧١ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه (١) قال: حدثنا زهير قال: ثنا محمد بن إسحاق قال: حدثني محمد بن إبراهيم بن الحارث عن محمد بن عبد اللَّه بن زيد عن عقبة بن عمرو قال: أتى رسول اللَّه ﷺ رجل حتى جلس بين يديه فقال: يا رسول اللَّه أما ⦗٣٩٣⦘ السلام عليك فقد علمناه وأما الصلاة فأخبرنا بها كيف نصلي عليك؟ قال: فصمت رسول اللَّه ﷺ حتى وددنا أن الرجل الذي سأله لم يسأله ثم قال: "إذا صليتم عليّ فقولوا: اللهم صل على محمد النبي الأمي وعلى آل محمد، كما [صليت على إبراهيم، وعلى آل إبراهيم وبارك على محمد النبي الأمي وعلى آل محمد] (٢) كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبرهيم إنك حميد مجيد" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کے سامنے بیٹھ کر اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ پر سلام بھیجنا تو ہم نے سیکھ لیا آپ ہمیں درود کے بارے میں بتادیجئے کہ ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ آپ کچھ دیر خاموش رہے ، یہاں تک کہ ہمارے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کاش یہ اس بارے میں سوال نہ کرتا۔ پھر آپ نے فرمایا کہ جب تم درود پڑھو تو یہ کہو : اے اللہ نبی امی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ نبی امی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔
حدیث نمبر: 8872
٨٨٧٢ - حدثنا هشيم قال أخبرنا يونس ومنصور وعوف عن الحسن قالوا: يا رسول اللَّه قد علمنا السلام عليك فكيف الصلاة؟ قال: "قولوا اللهم أجعل صلواتك وبركاتك على (آل) (١) محمد كما جعلتها على آل إبراهيم إنك حميد مجيد" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم نے آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو سیکھ لیا آپ ہمیں درود کا طریقہ بھی سکھا دیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ تم یوں کہو : اے اللہ ! اپنی رحمتوں اور برکتوں کو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل کے لئے بنا دے جیسا کہ تو نے ابراہیم کے لئے بنایا، تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔