حدیث نمبر: 8796
٨٧٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: تعاهدوا هذه المصاحف فلهي أشد تفصيا من صدور الرجال من النعم من (عقلها) (١) فلا يقول أحدكم: نسيت آية كيت (و) (٢) كيت قال رسول اللَّه ﷺ: ["بل هو نُسّي" (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ان مصاحف کو حرز جان بنا کر رکھوکیون کہ یہ لوگوں کے سینوں سے اونٹوں کے رسیوں سے بھاگنے سے زیادہ نکلنے والا ہے۔ تم میں سے یہ کوئی نہ کہے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گاب، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ قرآن مجید بھلا دیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 8797
٨٧٩٧ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن (بريد) (١) بن (عبد اللَّه) (٢) عن أبي بردة عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "تعاهدوا القرآن فوالذي نفسي بيده (لهو) (٣) أشد تفصيا من قلوب الرجال (من الإبل من (عقولها) (٤) (٥) " (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ان مصاحف کو حرز جان بنا کر رکھو کیونکہ یہ لوگوں کے سینوں سے اونٹوں کے رسیوں سے بھاگنے سے زیادہ نکلنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 8798
٨٧٩٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "مثل القرآن مثل الإبل المعقلة إن عقلها صاحبها أمسكها وإن تركها ذهبت" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قرآن مجید کی مثال ان اونٹوں کی سی ہے جنہیں رسی سے باندھا گیا ہو۔ اگر ان کا مالک انہیں باندھے رکھے گا تو روک سکے گا اور اگر انہیں کھول دیا تو وہ بھاگ جائیں گے۔
حدیث نمبر: 8799
٨٧٩٩ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت إني لأقرأ (حزبي) (١) (أو عامة حزبي) (٢) وأنا مضطجعة على فراشي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اپنے بستر پر لیٹ کر بھی اپنی روزانہ کی تلاوت کے معمول کو پورا کرتی ہوں۔
حدیث نمبر: 8800
٨٨٠٠ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) محق موسى بن علي قال: سمعت أبي يقول: سمعت عقبة بن عامر يقول: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "تعلموا القرآن وأتلوه فوالذي نفسي بيده لهو أسرع تفصِّيا من قلوب الرجال من (النعم) (٢) من عقلها) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قرآن مجید کو سیکھو اور اس کی تلاوت کرو، کیونکہ یہ لوگوں کے سینوں سے اونٹوں کے رسیوں سے بھاگنے سے زیادہ نکلنے والا ہے۔