کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص قعدہ ٔ اخیرہ میں امام کے ساتھ ملے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 8763
٨٧٦٣ - حدثنا سهل بن يوسف عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الرجل ينتهي إلى القوم وهم جلوس فيكبر ثم يجلس فقالا: إذا قام اعتد بتلك التكبيرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی جماعت کے ساتھ اس حال میں شریک ہو کہ وہ قعدہ میں بیٹھے ہوں تو کیا وہ تکبیر کہہ کر بیٹھ جائے ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ جب وہ کھڑا ہو تو وہ اس تکبیر کو شمار کرے گا۔