حدیث نمبر: 8713
٨٧١٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن (ابن) (١) أبي لبيد عن أبي سلمة عن عائشة قلت: أخبريني عن صلاة رسول اللَّه ﷺ قالت: كانت صلاته بالليل في رمضان وغيره ثلاث عشرة ركعة منها ركعتا الفجر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز تہجد کے بارے میں آگاہ کیجئے۔ انہوں نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان اور غیر رمضان میں رات کو تیرہ رکعت نماز پڑھتے تھے جن میں فجر کی دو سنت رکعتیں بھی شامل ہیں۔
حدیث نمبر: 8714
٨٧١٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي (جمرة) (١) عن ابن عباس قال: سمعته يقول كان رسول اللَّه ﷺ يصلي من الليل ثلاث عشرة ركعة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو تیرہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 8715
٨٧١٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن شرحبيل عن جابر قال: أقبلنا مع رسول اللَّه ﷺ من الحديبية حتى إذا كنا بالصهباء قال: معاذ من يسقينا في أسقيتنا قال فخرجت في فتيان معي حتى (أتينا) (١) (الأثاية) (٢) (فأسقينا) (٣) واستقينا فلما كان بعد عتمة من الليل فإذا رجل (ينازعه) (٤) بعيره الماء قال: فإذا رسول اللَّه ﷺ فأخذت راحلته فأنختها فتقدم فصلى العشاء وأنا عن يمينه ثم صلى ثلاث عشرة ركعة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حدیبیہ سے واپس آرہے تھے ، جب ہم مقام صہباء پر پہنچے تو حضرت معاذ نے فرمایا کہ ہمیں پانی کون پلائے گا ؟ اس پر میں کچھ نوجوانوں کے ساتھ نکلا اور ہم نے اثایہ سے پانی خود بھی پیا اور برتنوں میں بھی بھرا۔ جب رات کا اندھیرا ہوگیا تو ایک آدمی پانی پر اپنے اونٹ سے الجھ رہا تھا۔ میں نے دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ میں نے آپ کی سواری کو پکڑ کر بٹھا دیا۔ آپ آگے بڑھے اور آپ نے عشاء کی نماز پڑھائی، میں آپ کے دائیں طرف تھا۔ پھر آپ نے تیرہ رکعتیں پڑھیں۔
حدیث نمبر: 8716
٨٧١٦ - حدثنا أبو الأحوص عن سعيد (بن) (١) مسروق عن سلمة بن كهيل عن أبي (رشدين) (٢) عن كريب مولى ابن عباس (عن ابن عباس) (٣) قال: بت عند خالتي ميمونة وبات رسول اللَّه ﷺ عندها فرأيته قام من الليل قومة فصلى إما إحدى عشرة ركعة وإما (ثلاث) (٤) عشرة ركعة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رات کو اپنی خالہ ام المؤمنین حضرت میمونہ کے پاس تھا۔ اس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ان کے یہاں تھے۔ رات کو میں نے دیکھا کہ آپ اٹھے اور آپ نے گیارہ یا تیرہ رکعتیں پڑھیں۔
حدیث نمبر: 8717
٨٧١٧ - حدثنا يحيى بن آدم قال ثنا سفيان عن الأعمش (عن إبراهيم) (١) عن ⦗٣٥٩⦘ الأسود عن عائشة أن النبي ﷺ كان يصلي بالليل تسع ركعات (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو نو رکعت نماز پڑھا کرتے تھے۔