حدیث نمبر: 8692
٨٦٩٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زيد العمي عن أبي إياس عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الدعاء بين الآذان والإقامة لا يرد" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اذان اور اقامت کے درمیان دعا قبول ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 8693
٨٦٩٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عثمان بن الأسود عن أبي مرارة عن مجاهد قال: (أفضل) (١) الساعات مواقيت (الصلاة) (٢) فادعوا فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ سب سے افضل ساعات نمازوں کے اوقات ہیں ان میں اللہ سے دعا کرو۔
حدیث نمبر: 8694
٨٦٩٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن محارب عن ابن عمر قال: كان يستحب الدعاء عند أذان المغرب وقال: إنها ساعة يستجاب فيها الدعاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مغرب کی اذان کے وقت دعا کو مستحب قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ وہ گھڑی ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے۔