حدیث نمبر: 8613
٨٦١٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه (سمع) (١) رسول اللَّه ﷺ يقول: "فضل صلاة الرجل في جماعة (على) (٢) صلاته وحده بضع و (عشرون) (٣) درجة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جماعت کی نماز اکیلے کی نماز سے بیس اور کچھ درجہ زیادہ ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 8614
٨٦١٤ - حدثنا أبو معاوية عن (هلال) (١) بن ميمون عن عطاء بن (يزيد) (٢) الليثي عن أبي سعيد الخدري قال قال رسول اللَّه ﷺ: "صلاة الرجل في جماعة ⦗٣٣٤⦘ تزيد على صلاته وحده خمسا وعشرين درجة، وإن صلاها بأرض فلاة فأتم وضوءها وركوعها وسجودها بلغت صلاته خمسين درجة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعیدخدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جماعت کی نما ز اکیلے کی نماز سے پچیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔ اگر کوئی آدمی کسی جنگل میں نماز پڑھے، اچھی طرح وضو کرے، پھر پوری طرح رکوع و سجود کرے تو اس کی نماز پچاس درجہ تک پہنچ جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 8615
٨٦١٥ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "تفضل الصلاة في (الجميع) (١) على صلاة الرجل وحده خمسًا وعشرين درجة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جماعت کی نما ز اکیلے کی نماز سے پچیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 8616
٨٦١٦ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "صلاة الرجل في جماعة تفضل على صلاته وحده بسبع وعشرين درجة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جماعت کی نما ز اکیلے کی نماز سے ستائیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 8617
٨٦١٧ - حدثنا علي بن (مسهر) (١) عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الصلاة في الجماعة تزيد على صلاة (الفذ) (٢) خمسا وعشرين درجة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جماعت کی نما ز اکیلے کی نماز سے پچیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 8618
٨٦١٨ - حدثنا أبو خالد عن داود عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة قال: فضل صلاة الجماعة على صلاة الرجل وحده أربع (وعشرون) (١) درجة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جماعت کی نما ز اکیلے کی نماز سے چوبیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 8619
٨٦١٩ - حدثنا خلف بن خليفة عن (أبي) (١) مالك الأشجعي عن أبي جعفر عن أبي هريرة قال: تضاعف صلاة الجماعة على صلاة (الوحدة) (٢) خمسًا (وعشرين) (٣) درجة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جماعت کی نما ز اکیلے کی نماز سے پچیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 8620
٨٦٢٠ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي حصين عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه صلاة الرجل في جماعة أفضل من صلاته في سوقه أو وحده (بضعًا) (١) وعشرين درجة، قال: وكان يؤمر أن (يقارب) (٢) بين الخطى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ آدمی کو جماعت سے نماز پڑھنے کا ثواب بازار میں یا اکیلے نماز پڑھنے سے بیس اور کچھ گنا زیادہ بڑھا دیا جاتا ہے۔ فرماتے ہیں یہ حکم دیا جاتا تھا کہ مسجد کی طرف آنے کے لئے چھوٹے چھوٹے قدم رکھے جائیں۔
حدیث نمبر: 8621
٨٦٢١ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن ثابت بن عبيد قال: دخلنا على زيد بن ثابت وهو يصلي على حصير يسجد عليه وقال: فضل صلاة الجماعة على صلاة الوحدة خمس وعشرون درجة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن عبید فرماتے ہیں کہ ہم حضرت زید بن ثابت کے پاس آئے وہ ایک چٹائی پر نماز پڑھتے ہوئے سجدہ کررہے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ جماعت کی نما ز اکیلے کی نماز سے پچیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 8622
٨٦٢٢ - [حدثنا الثقفي عن أيوب عن نافع عن ابن عمر قال: الصلاة مع الإمام تفضل على صلاته وحده سبعا وعشرين درجة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ نما ز اکیلے کی نماز سے ستائیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 8623
٨٦٢٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عمرو بن قيس عن عكرمة (عن) (١) ابن عباس قال: فضل صلاة الجماعة على صلاة الوحدة خمس وعشرون درجة فإن كانوا أكثر فعلى عدد من في المسجد فقال رجل: وإن كانوا عشرة الآف قال: نعم وإن كانوا أربعين ألفا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جماعت کی نما ز اکیلے کی نماز سے پچیس گنازیادہ ہوتی ہے۔ اگر لوگ زیادہ ہوں تو مسجد میں موجود لوگوں کی تعداد کے برابر ثواب ہوتا ہے۔ ایک آدمی نے سوال کیا کہ اگر دس ہزار آدمی ہوں تو پھر کتنا ثواب ہے ؟ انہوں نے کہا کہ چالیس ہزار ہوں تو چالیس ہزار کا ثواب ملے گا۔
حدیث نمبر: 8624
٨٦٢٤ - حدثنا أبو خالد عن محمد بن سوقة عن رجل عن كعب قال: على عدد من في المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جماعت کے ساتھ نما ز پڑھنے کی صورت میں مسجد میں موجود لوگوں کی تعداد کے برابر ثواب ملتا ہے۔
حدیث نمبر: 8625
٨٦٢٥ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن محمد عن كثير بن أفلح قال: كنا بالمدينة في دار أبي يوسف في حساب لنا نحنسبه ومعنا زيد بن ثابت فقال: صلاة الرجل مع الإمام تضعّف على صلاته وحده (بضعًا) (١) (وعشرين) (٢) درجة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کثیر بن افلح فرماتے ہیں کہ ہم مدینہ میں حضرت ابو یوسف کے مکان میں ایک حساب کے سلسلے میں موجود تھے۔ ہمارے ساتھ زید بن ثابت بھی تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ امام کے ساتھ نماز پڑھنا اکیلے نما ز پڑھنے سے بیس سے زیادہ گنا افضل ہے۔
حدیث نمبر: 8626
٨٦٢٦ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه تزيد صلاة الرجل في جماعة على صلاته وحده (أربعًا) (١) (وعشرين) (٢) في رجة أو (خمسًا) (٣) (وعشرين) (٤) درجة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جماعت کی نما ز اکیلے کی نماز سے چوبیس درجے یا پچیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔