کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات نمازِ استسقاء (بارش طلب کرنے کی نماز) پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 8558
٨٥٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن هشام بن إسحاق بن عبد اللَّه بن كنانة عن أبيه قال: أرسلني أمير من الأمراء إلى ابن عباس (أسأله) (١) عن ⦗٣٢١⦘ الاستسقاء فقال ابن عباس: ما منعه أن (يسألني) (٢) ثم قال ابن عباس: خرج رسول اللَّه ﷺ متواضعا (متبذلًا) (٣) متخشعا متضرعا (مترسلًا) (٤) (فصلى) (٥) ركعتين كما يصلي في العيد ولم يخطب (خطبتكم) (٦) هذه (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسحاق بن عبدا للہ بن کنانہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک امیر نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف بھیجا کہ میں ان سے نماز استسقاء کے بارے میں سوال کروں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس نے مجھ سے خود اس بارے میں سوال کیوں نہیں کیا۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تواضع کے ساتھ، بغیر زینت اختیار فرمائے، خشوع وتضرع کے ساتھ، آہستہ آہستہ چلتے ہوئے تشریف لائے اور آپ نے اس طرح نماز پڑھائی جس طرح آپ عید کی نماز پڑھایا کرتے تھے، لیکن اس میں خطبہ نہ دیا۔
حدیث نمبر: 8559
٨٥٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا يونس بن أبي إسحاق عن أبيه عن (حارثة) (١) بن مضرب العبدي قال: خرجنا مع أبي موسى نستسقي فصلى بنا ركعتين من غير أذان ولا إقامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارثہ بن مضرب عبدی کہتے ہں ر کہ ہم حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ بارش کی دعا کرنے نکلے، انہوں نے ہمیں بغیراذان اور بغیر اقامت کے دو رکعتیں پڑھائیں۔
حدیث نمبر: 8560
٨٥٦٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق قال: خرجنا مع عبد اللَّه ابن يزيد الأنصاري نستسقي (فصلى ركعتين) (١) وخلفه (زيد) (٢) بن أرقم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ ہم حضرت عبد اللہ بن یزید انصاری کے ساتھ بارش کی دعا کرنے نکلے، انہوں نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں، حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بھی ان کے پیچھے تھے۔
حدیث نمبر: 8561
٨٥٦١ - حدثنا معن بن عيسى عن محمد بن هلال أنه شهد عمر بن عبد العزيز في الاستسقاء بدأ بالصلاة قبل الخطبة قال: ورأيته استسقى فحول رداءه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ہلال کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدا لعزیز کے ساتھ بارش کی دعا میں شرکت کی، انہوں نے خطبے سے پہلے نماز پڑھی اور چادر کو پلٹ کر بارش کے لئے دعا مانگی۔
حدیث نمبر: 8562
٨٥٦٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن عباد بن تميم عن (عمه) (١) قال: شهدت النبي ﷺ خرج يستسقي [فاستقبل القبلة وولى ظهره (الناس) (٢) وحول رداءه وصلى ركعتين وجهر بالقراءة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بارش کی دعا کے لئے گیا۔ آپ نے قبلے کی طرف رخ کیا اور اپنی پشت کو لوگوں کی طرف کیا، اپنی چادر کو پلٹا اور دو رکعت نماز پڑھائی جس میں اونچی آواز سے قراءت فرمائی۔
حدیث نمبر: 8563
٨٥٦٣ - حدثنا يعلى بن عبيد (عن) (١) يحيى بن سعيد عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عن عباد بن تميم عن عبد اللَّه بن زيد قال: خرج رسول اللَّه ﷺ إلى المصلى يستسقي] (٢) فلما دعا استقبل القبلة وحول رداءه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بارش کی دعا کے لئے عید گاہ کی طرف گیا، جب آپ نے دعا کی قبلہ کی طرف رخ کیا اور اپنی چادر کو پلٹ لیا۔