حدیث نمبر: 8547
٨٥٤٧ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا وكيع) (١) قال: ثنا يزيد بن إبراهيم عن الحسن (أن) (٢) النبي ﷺ صلى في كسوف ركعتين فقرأ في إحداهما بالنجم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج گرہن کی نماز میں دو رکعتیں پڑھائیں اور ایک میں سورة النجم کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 8548
٨٥٤٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع عن (الماجشون) (١) قال: سمعت أبان بن عثمان قرأ في كسوف: ﴿سَأَلَ سَائِلٌ﴾ [المعارج: ١] (الآية) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ماجشون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابان بن عثمان کوسنا انہوں نے سورج گرہن کی نماز میں سورة المعارج کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 8549
٨٥٤٩ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن (عن) (١) عبد اللَّه بن عيسى قال: صلى بنا عبد الرحمن بن أبي ليلى حين انكسف القمر مثل صلاتنا هذه في رمضان قال: وقرأ أول (٢) شيء قرأ: ﴿يس (١) وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ﴾
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ بن عیسیٰ کہتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے چاند گرہن کی نماز ہمیں رمضان کی نماز کی طرح پڑھائی اور سورة یس سے تلاوت شروع کی۔
حدیث نمبر: 8550
٨٥٥٠ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان (قال) (١): قال كتب إلينا عمر بن عبد العزيز في زلزلة كانت بالشام أن اخرجوا يوم الإثنين من شهر كذا وكذا ومن استطاع منكم أن يخرج صدقة فليفعل، فإن اللَّه تعالى قال: ﴿قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى (١٤) وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى﴾ [الأعلى: ١٤ - ١٥].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز نے ہمیں شام کے زلزلے کے بارے میں خط لکھا کہ فلاں مہینے دو سری تاریخ کو باہر نکلو اور جو تم میں سے صدقہ کرنے کی طاقت رکھتا ہو وہ صدقہ کرے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : وہ شخص کامیاب ہوگیا جس نے پاکی حاصل کی اور اپنے رب کا نام لیا اور نماز پڑھی۔