حدیث نمبر: 8477
٨٤٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة أن رجلًا جاء (إلى) (١) سعيد بن المسيب فقال: إني راعي إبل، (أطلبها) (٢) حتى إذا (أمسيت) (٣) صليت المغرب ثم طرحت (نفسي) (٤) فرقدت عن العتمة، فقال: لا ⦗٢٩٤⦘ تنم حتى (تصليها) (٥) فإن خفت أن ترقد فاجمع بينهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت سعید بن مسیب کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں اونٹوں کا چرواہاہوں۔ میں انہیں تلاش کرتا ہوں اور جب شام ہوتی ہے میں مغر ب کی نماز پڑھتا ہوں۔ پھر میں اپنے نفس کو آرام دیتا ہوں پھر میں عشاء کی نماز سے پہلے سو جاتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ عشاء کی نماز پڑھنے سے پہلے نہ سوؤ اگر تمہیں نیند کا خوف ہو تو دو نوں نمازوں کو جمع کرلو۔
حدیث نمبر: 8478
٨٤٧٨ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن يعقوب عن عطاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مریض اگر چاہے تو دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 8479
٨٤٧٩ - وعن جويبر عن الضحاك في المريض يصلي قالا: إن شاء جمع بين الصلاتين.
حدیث نمبر: 8480
٨٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد اللَّه بن مبارك عن يعقوب عن عطاء في الراعي يقصر قال: إنما يقصر المسافر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ چرواہا سفر کی نماز پڑھے گا۔