حدیث نمبر: 8413
٨٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن علي بن زيد عن أبي نضرة عن عمران ابن حصين قال: شهدت مع رسول اللَّه ﷺ الفتح فأقام بمكة ثماني (عشرة) (١) ليلة (يقصر الصلاة) (٢) ولا يصلي إلا ركعتين ثم يقول لأهل البلد: "صلوا أربعًا فإنا سفر" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ میں فتح مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ نے مکہ میں اٹھارہ دن قیام فرمایا اور آپ دو رکعتیں پڑھتے تھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد لوگوں سے کہتے کہ ہم مسافر لوگ ہیں تم اپنی نماز پوری کرلو۔
حدیث نمبر: 8414
٨٤١٤ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن عبيد اللَّه عن ابن عباس أن النبي ﷺ (أقام) (١) (حيث) (٢) فتح مكة خمس عشرة (٣) يقصر ⦗٢٨٠⦘ الصلاة [حتى سار إلى حنين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے بعد پندرہ دن قیام فرمایا ، آپ نماز میں قصر کیا کرتے تھے پھر آپ حنین کی طرف تشریف لے گئے۔
حدیث نمبر: 8415
٨٤١٥ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) (يحيى) (٢) (بن) (٣) أبي إسحاق قال: سمعت أنس بن مالك يقول: خرجنا مع النبي ﷺ (فقصر) (٤) الصلاة] (٥) حتى أتينا مكة، وأقام بها عشرا يقصر الصلاة [حتى رجع إلى المدينة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر نکلے، آپ نے مکہ پہنچنے تک نماز میں قصر کیا، پھر دس دن یہاں قیام کیا اور نماز میں قصر کرتے رہے، یہاں تک کہ مدینہ واپس پہنچ کر آپ نے قصر کو ترک کردیا۔
حدیث نمبر: 8416
٨٤١٦ - حدثنا شريك عن ابن الأصبهاني عن عكرمة أن النبي ﷺ أقام بمكة سبع عشرة يقصر الصلاة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ نین پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ میں سترہ دن قیام فرمایا آپ نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 8417
٨٤١٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن سماك بن سلمة عن ابن عباس قال: إن أقمت في بلد خمسة أشهر (فاقصر) (١) الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر تم نے کسی شہر میں پندرہ دن رہنا ہو تو تم قصر نما زپڑھو۔
حدیث نمبر: 8418
٨٤١٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر وسفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن عبد الرحمن ابن مسور قال: أقمنا مع سعد بن مالك شهرين -قال: سفيان بعمان وقال مسعر بعمان أو (بنعمان) (١) - يقصر الصلاة ونحن نتم، فقلنا له، فقال: نحن أعلم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن مسور فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سعد بن مالک کے ساتھ عمان میں دو مہینے ٹھہرے۔ وہ نماز میں قصر کیا کرتے تھے اور ہم پوری نماز پڑھا کرتے تھے، ہم نے اس بارے میں ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم زیادہ جانتے ہیں۔
حدیث نمبر: 8419
٨٤١٩ - حدثنا وكيع (قال) (١) ثنا شعبة عن أبي التياح الضبعي عن رجل من (عنزة) (٢) (يكنى) (٣) أبا المنهال قال: قلت لابن عباس: إني أقيم بالمدينة حولًا لا (أشد) (٤) على سير، قال: صل ركعتين (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو المنہال کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ میں مدینہ میں ایک سال تک قیام کرتا ہوں اور سفر کے لئے سامان نہیں باندھتا تو میں کیا کروں ؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز میں قصر کرو۔
حدیث نمبر: 8420
٨٤٢٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا المثنى بن سعيد عن أبي (جمرة) (١) نصر بن عمران قال: (قلت) (٢) لابن عباس: إنا نطيل القيام (بالغزو) (٣) بخراسان فكيف ⦗٢٨٢⦘ ترى؟ (فقال) (٤): صل ركعتين وإن أقمت عشر سنين (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جمرہ نصر بن عمران کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ ہمیں خراسان میں جہاد کے لئے زیادہ عرصہ گذارناپڑتا ہے، ہم نماز کیسے پڑھیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ دو رکعتیں پڑھو خواہ تمہیں بیس سال قیام کرنا پڑے۔
حدیث نمبر: 8421
٨٤٢١ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أن عبد الرحمن بن (سمرة) (١) شتى بكابل شتوة أو شتوتين يصلي ركعتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کابل میں ایک یا دو گرمیاں ٹھہرے، وہاں انہوں نے جمعہ نہیں پڑھا وہ دو رکعات نماز پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 8422
٨٤٢٢ - [حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أن أنس بن مالك أقام (بسابور) (١) سنة أو سنتين يصلي ركعتين ثم يسلم ثم يصلي ركعتين] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نیشاپور میں ایک یا دو سال قیام فرمایا وہ دو رکعتیں پڑھتے تھے، پھر سلام پھیرتے پھر دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 8423
٨٤٢٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن مالك قال: قلت لجابر بن زيد: أقيم (بكسكر) (١) السنة والسنتين وأنا شبه الآهل، فقال: صل ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابربن زید سے سوال کیا کہ میں کسکر میں ایک یا دو سال تک رہائش پذیر رہتا ہوں اور وہاں رہنے والوں کی طرح ہوجاتا ہوں، اب میں کتنی رکعات پڑھوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ دو رکعتیں پڑھو۔
حدیث نمبر: 8424
٨٤٢٤ - حدثنا جرير عن منصور عن أبي وائل عن مسروق قال: أقمت معه سنتين يصلي ركعتين بالسلسلة، قال فقلت له: ما حملك على هذا يا أبا عائشة؟ فقال: التماس السنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ میں حضرت مسروق کے ساتھ سلسلہ میں دو سال تک دو رکعتیں پڑھتا رہا، پھر میں نے ان سے سوال کیا کہ اے ابو عائشہ رضی اللہ عنہا ! آپ کو ایسا کرنے پر کس چیز نے ابھارا ؟ انہوں نے فرمایا کہ سنت پر عمل کرنے کے شوق نے۔
حدیث نمبر: 8425
٨٤٢٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي وائل عن مسروق بنحو ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 8426
٨٤٢٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كنت مع علقمة ⦗٢٨٣⦘ بخوارزم (سنتين) (١) يصلي ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت علقمہ کے ساتھ خوارزم میں دو سال قیام پذیر رہا وہ دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 8427
٨٤٢٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا (علي) (١) بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن محمد (بن) (٢) عبد الرحمن بن ثوبان قال: أقام رسول اللَّه ﷺ بتبوك عشرين ليلة يصلي صلاة المسافر ركعتين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبوک میں بیس راتں ( قیام فرمایا اور آپ مسافر کی نماز کی دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 8428
٨٤٢٨ - حدثنا وكيع قال ثنا زكريا (عن) (١) عامر قال: أقام علقمة بمرو سنتين في الغزو يقصر الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ مرو میں دو سال تک جہاد کے لئے رہے اور یہاں نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 8429
٨٤٢٩ - حدثنا حفص عن عاصم عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي ﷺ أقام سبع عشرة يقصر الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سترہ دن قیام فرمایا اور آپ نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس نے سترہ دن قیام کیا وہ نماز میں قصر کرے اور جس نے اس سے زیادہ قیام کرنا ہو وہ پوری نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: 8430
٨٤٣٠ - قال وقال ابن عباس: من أقام سبع عشرة قصر الصلاة ومن (أقام) (١) أكثر من ذلك (أتم) (٢) (٣).