کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک مسافر اگر چاہے تو دو رکعتیں پڑھ لے اور اگر چاہے تو چار
حدیث نمبر: 8405
٨٤٠٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا الغيرة بن زياد عن عطاء عن عائشة أن النبي ﷺ كان يتم الصلاة في السفر ويقصر، ويصوم ويفطر، ويؤخر الظهر ويعجل العصر ويؤخر المغرب ويعجل العشاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں کبھی قصر نماز پڑھتے تھے اور کبھی پوری، کبھی روزہ رکھتے تھے اور کبھی روزہ نہ رکھتے تھے، ظہر کو تاخیر سے پڑھتے تھے اور عصر کو جلدی، مغرب کو تاخیر سے پڑھتے تھے اور عشاء کو جلدی۔
حدیث نمبر: 8406
٨٤٠٦ - حدثنا عبدة عن عاصم عن أبي قلابة قال: إن صليت في السفر ركعتين فالسنة، وإن صليت أربعًا فالسنة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر تم سفر میں دو رکعتیں پڑھو تو یہ بھی سنت ہے اور اگر چار پڑھو تو یہ بھی سنت ہے۔
حدیث نمبر: 8407
٨٤٠٧ - حدثنا عبدة عن هشام عن أبيه عن عائشة أنها كانت تتم الصلاة في السفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سفر میں پوری نماز پڑھا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 8408
٨٤٠٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد الرحمن (بن) (١) (خضير) (٢) عن أبي نجيح المكي قال: أصطحب أصحاب النبي ﷺ في السير، فكان بعضهم يتم وبعضهم يقصر ⦗٢٧٨⦘ وبعضهم يصوم (وبعضهم يفطر) (٣) فلا يعيب هؤلاء على هؤلاء ولا (٤) هؤلاء على هؤلاء (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انو نجیح مکی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ سفر میں اکٹھے جاتے تھے، بعض پوری نماز پڑھتے تھے اور بعض قصر کرتے تھے، بعض روزے رکھتے تھے اور بعض روزے نہیں رکھتے تھے۔ اس کے باوجود کوئی کسی کو برا نہیں کہتا تھا۔
حدیث نمبر: 8409
٨٤٠٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا بسطام بن (مسلم) (١) قال: سألت عطاء عن قصر الصلاة في السفر فقال: إن قصرت فرخصة، وإن شئت أتممت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بسطام بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سفر میں قصر کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر تم قصر کرو تو یہ رخصت ہے اور اگر چاہو تو پوری پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 8410
٨٤١٠ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن حبيب بن شهيد عن ميمون بن مهران أنه سأل سعيد بن المسيب عن الصلاة في السفر فقال: إن شئت ركعتين وإن شئت فأربع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران نے حضرت سعید بن مسیب سے سفر میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر چاہو تو دو رکعتیں پڑھ لو اور اگر چاہو تو چار رکعتیں پڑھ لو۔